உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Gulmarg: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹینیئرنگ نے اپنا پہلا اسنو اسکیئنگ کورس کیا مکمل

    Gulmarg: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹینیئرنگ نے اپنا پہلا اسنو اسکیئنگ کورس کیا مکمل

    Gulmarg: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹینیئرنگ نے اپنا پہلا اسنو اسکیئنگ کورس کیا مکمل

    Jammu and Kashmir News : سیاحتی مقام گلمرگ (Gulmarg) میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹینیئرنگ (Indian Institute of skiing and Mountaineering Gulmarag) نے آج اپنا پہلا اسنو اسکیئنگ کورس مکمل کیا ہے ، جس میں 35 لڑکیوں سمیت ملک بھر سے 80 طلبہ نے حصہ لیا ۔

    • Share this:
    گلمرگ : سیاحتی مقام گلمرگ (Gulmarg) میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹینیئرنگ (Indian Institute of skiing and Mountaineering Gulmarag) نے آج اپنا پہلا اسنو اسکیئنگ کورس مکمل کیا ہے ، جس میں 35 لڑکیوں سمیت ملک بھر سے 80 طلبہ نے حصہ لیا ۔ انسٹی ٹیوٹ میں ایک شاندار گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپیندر کمار مہمان خصوصی تھے اور گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایکزیکٹیو افسر ڈاکٹر ظہور احمد رینہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کرنل جے ایس ڈھلن نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انسٹی ٹیوٹ اور اس کی بحالی کے بعد اس کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں سامعین کو واقف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ عوام کے لئے اتنا مشہور اور پرکشش ہو گیا ہے کہ اسکیئنگ کے داخلہ اعلان ہوتے ہی تمام کورسز ایک یا دو دن میں بھرجاتے ہیں۔

    کرنل ڈھلن نے انسٹی ٹیوٹ کو عالمی معیار کا اسکئی انسٹی ٹیوٹ بنانے کے لیے بہت سی کوششیں کی ہیں ۔ ڈی سی بارہمولہ بھوپیندر کمار نے طلبہ کو ان کے کورس کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے تربیت اور انتظامیہ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کرنل ڈھلن اور ان کے عملے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ ملک کے نوجوانوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ کوئی بھی مہم جوئی کرتے وقت بہت محتاط رہیں۔ انہوں نے ایسی سرگرمیوں میں پائیداری اور حفاظت کی اہمیت پر زور دیا اور ہمیشہ ماحول دوست مہم جوئی کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ سب کو نہ صرف آئی آئی ایس ایم بلکہ کشمیر کا بھی سفیر بننا چاہئے جو کہ دنیا کی بہترین ایڈوینچر منزل ہے۔ گلمرگ میں باقاعدہ عملہ اور اہم تربیتی انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے انسٹی ٹیوٹ کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے وزارت سیاحت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ ڈاکٹر ظہور رینہ نے گلمرگ میں اس انسٹی ٹیوشن کی موجودگی پر فخر محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود کرنل ڈھلن نے نہ صرف اس انسٹی ٹیوٹ کو بحال کیا ہے بلکہ اسے ملک کا بہترین ادارہ بنایا ہے۔ انہوں نے کرنل جے ایس ڈھلن کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی اور اس انسٹی ٹیوٹ کو مزید ترقی دینے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا۔

    طلبہ اس عالمی معیار کے ادارے میں داخلہ حاصل کر کے بہت خوش تھے۔ طلبہ نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ انہیں تربیت کے دوران انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے گرمی سے لیس ہاسٹل اورغذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جاتا ہے ۔ مشہور ماہرین نے طلبہ کو آئی آئی ایس ایم میں بچوں کو تربیت دی ہے اور بہت سے لوگوں نے ملک کے اس باوقار ادارے میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کی ہے۔

    واضح رہے کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ موٹنرنگ میں دسمبر مہینے سے ہی اسکیئنگ کورسیز شروع کئے جاتے ہیں۔ اس ادارے سے آج تک کافی تعداد میں بچوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا اور جموں و کشمیر اور ملک کا نام روشن کیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: