உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : ہندوستان میں پہلی مرتبہ متعارف کئے جانے والے کرلنگ کھیل کی گلمرگ میں شروعات

    J&K News : ہندوستان میں پہلی مرتبہ متعارف کئے جانے والے کرلنگ کھیل کی گلمرگ میں شروعات

    J&K News : ہندوستان میں پہلی مرتبہ متعارف کئے جانے والے کرلنگ کھیل کی گلمرگ میں شروعات

    Jammu and Kashmir News : مشہور اور تاریخی اولمپک کھیل کرلنگ اب ہندوستان میں بھی متعارف کیا گیا ہے ۔ ملک میں اس کھیل کی شروعات سیاحتی مقام گلمرگ (Gulmarg) میں قائم آئس اسکیٹنگ رنک سے ہوئی ، جو جموں و کشمیر کے لئے بڑا اعزاز ہے ۔

    • Share this:
    گلمرگ : مشہور اور تاریخی اولمپک کھیل کرلنگ اب ہندوستان میں بھی متعارف کیا گیا ہے ۔ ملک میں اس کھیل کی شروعات سیاحتی مقام گلمرگ (Gulmarg) میں قائم آئس اسکیٹنگ رنک سے ہوئی ، جو جموں و کشمیر کے لئے بڑا اعزاز ہے ۔ گلمرگ کے آئس اسکیٹنگ رنک میں کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا، جموں وکشمیر کرلنگ ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے باہمی اشتراک سے فیسٹ نیشنل کرلنگ چمپئین شپ (National Curling Championship)  اور کیمپ کا انعقاد کیا ۔ واضح رہے کہ کرلنگ انیس سو اٹھانوے میں اولمپک کھیلوں کے پروگرام میں باضابطہ طور پر داخل ہوا تھا ۔ تاہم اس کھیل کی تاریخ کا آغاز بہت پہلے یعنی سولہویں صدی میں اسکاٹ لینڈ میں ہوا تھا۔ مختلف ممالک کے ایتھلیٹوں کی ایک بڑی تعداد جوش وخروش سے کرلنگ کھیل کے ساتھ منسلک ہیں۔

    کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی صدر ڈاکٹر ریشمی سلوجا اور سی ای او نے کہا کہ ہندوستان میں کئی مقامات پر کئی کرلنگ کھیلنے کے لئے جگہیں ہیں ، لیکن جو سائز اس کھیل کے لئے معین ہے ، وہ صرف گلمرگ میں موجود ہے ۔ ملک میں کرلنگ کھیل کو متعارف کرنے پر بچوں کے ساتھ ساتھ دیگر شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا۔ کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سی ای او محمد ارشد نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان میں جموں و کشمیر کے گلمرگ میں اس کھیل کا آغاز کیا گیا ، جس سے زیادہ تر جموں وکشمیر کے بچوں کو فائدہ ہوگا ۔

    جموں و کشمیر کے گلمرگ میں ملک کے لئے اس کرلنگ کھیل کی شروعات اور متعارف کرنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد جو اس کھیل کے ساتھ وابستہ ہیں ، کافی خوش ہیں ۔ یہ امید کرتے ہیں کہ اولمپک میں یہاں کے بچے پہنچ کر میڈل جیت سکیں۔ انٹر نیشنل کوچ محمد اشرف ڈیجو نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی کہ ہندوستان میں پہلی بار کرلنگ کھیل متعارف کیا گیا وہ گلمرگ میں اس کی شروعات کی گئی۔ ڈیجو نے کہا کہ اس سے جموں وکشمیر کے بچوں کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔

    کرلنگ کھیل کے آرگنائزر شوکت رسول نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتھک کوششیں کی کہ اس کھیل کو ملک میں متعارف کیا جائے ، اس میں موزوں جگہ گلمرگ معین ہوئی ۔ گلمرگ میں اس کے انعقاد پرکافی خوشی ہوئی۔ گلمرگ میں سات جنوری سے بارہ جنوری تک چلنے والی اس کرلنگ چمپئین شپ میں جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ انیس ریاستوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ جموں وکشمیر اور آندھراپردیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں جموں وکشمیر کی ٹیم فاتح رہی ۔ تیسرے نمبر پر کرناٹک اور تلنگانہ کی ٹیمیں رہیں ۔

    جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کے کھلاڑیوں نے گلمرگ میں کرلنگ کھیل کی شروعات پر مسرت کا اظہار کیا ۔ گلمرگ میں اس موقع پر بین الاقوامی اور اولمپک رسلر یوگیشور دت بھی موجود رہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کرلنگ کھیل جمی ہوئی برف پر کھیلی جاتی ہے گلمرگ میں آئس رنک اس کے لئے جاذب نظر ہے۔ اس کھیل میں سامان کا وزن قریباً بیس کلوگرام تک رہتاہے ۔

    ٹیم میں ہر کھلاڑی کے لئے کرلنگ کے دو دو گولے استعمال ہوتے ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جموں وکشمیر میں اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے دیا جائے اور امید کی جاتی ہے کہ آنے والے برسوں میں یہاں کے بچے اولمپکس میں جاکر اس کھیل میں میڈل جیتیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: