உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : انتہائی مطلوب ٹی آر ایف کمانڈر مہران شالہ انکاونٹر میں ہلاک ، کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں رہ چکا ہے ملوث

    جموں و کشمیر : سرینگر میں انکاونٹر میں ٹی آر ایف کمانڈر مہران شالہ ہلاک

    جموں و کشمیر : سرینگر میں انکاونٹر میں ٹی آر ایف کمانڈر مہران شالہ ہلاک

    سرینگر میں سیکورٹی فورسز نے ایک مختصر جھڑپ میں تین ملی ٹینٹس مار گرائے ہیں۔ مارے گئے ملی ٹینٹوں میں ایک کی پہچان مہران یاسین شالہ کے طور پر ہوئی ہے ، جو انتہائی مطلوب ملی ٹینٹوں میں شامل تھا ۔

    • Share this:
    سری نگر : سرینگر میں سیکورٹی فورسز نے ایک مختصر جھڑپ میں تین ملی ٹینٹس مار گرائے ہیں۔ مارے گئے ملی ٹینٹوں میں ایک کی پہچان مہران یاسین شالہ کے طور پر ہوئی ہے ، جو انتہائی مطلوب ملی ٹینٹوں میں شامل تھا ۔ شام کے وقت شہر کے رامباغ علاقہ میں مصروف شاہراہ پر ایک مختصر گولی باری میں یہ تینوں ملی ٹینٹس مارے  گئے۔ پولیس نے اسے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے ۔ مہران کا تعلق ڈاون ٹاون سرینگر کے جمالٹہ علاقہ سے ہے اور وہ کئی بار پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ تینوں ملی ٹینٹس کسی بڑی کارروائی کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔

    کشمیر پولیس نے انکاونٹر کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ انھیں اس علاقہ میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی اور رامباغ علاقہ میں ناکہ  قائم کیا ۔ تینوں ملی ٹینٹس ایک کار میں سوار تھے اور جب اس گاڑی کو ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کردی اور اس کی آڑ میں بھاگ نکلنے کی کوشش کررہے تھے ، لیکن جوابی کارروائی میں تینوں مارے گئے۔ مارے گئے تینوں ملی ٹینٹوں کا تعلق ٹی آر ایف سے بتایا گیا ہے۔

    مہران کے ساتھ مارے گئے دیگر دو ملی ٹینٹوں کی پہچان نکلورا لتر پلوامہ کے عرافات احمد شیخ اور بب ہار پلوامہ کے منظور احمد میر کے طور ہوئی ہے۔ منظور کا آدھار کارڈ پولیس کے جانے کے بعد بھی وہاں پایا گیا ۔ پولیس نے انکاونٹر کے بعد گولہ بارود ضبط کرنے کا دعوٰی بھی کیا ، لیکن اس کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق مہران شالہ کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے ، جن میں چھبیس جون کو بربرشاہ میں گرنیڈ حملہ، ستایس جولائی کو بلبل لنکر میں میران علی شیخ کا قتل ، خانیار میں پولیس سب انسپکٹر ارشد احمد کے قتل کے علاوہ نورباغ سنگم میں اسکول پرنسپل سپیندر کور اور دیپک چند کے قتل میں بھی مہران شالہ ہی ملوث مارا گیا ۔

    دوسرا ملی ٹنٹ عرافات بھی کئی ملی ٹنٹ کاروائیوں میں شامل تھا ، جن میں لتر پلوامہ میں غیر مقامی مزدور کا قتل شامل ہے۔ تیسرے ملی ٹینٹ منظور احمد کے بارے میں پولیس کہتی ہے کہ وہ ملی ٹینٹوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے علاوہ ملی ٹینٹ تنظیم ٹی آر ایف کے لئے فنڈ جمع کرتا تھا ۔

    انکاونٹر نہایت ہی مختصر رہا اور حیرت کی بات یہ ہے کہ نہایت ہی مصروف شاہراہ پر ہونے کے باوجود کہیں گولی ادھر اُدھر نہیں لگی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: