உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹی آر ایف کا ایک دہشت گرد گرفتار

    جموں و کشمیر : جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹی آر ایف کا ایک دہشت گرد گرفتار

    جموں و کشمیر : جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹی آر ایف کا ایک دہشت گرد گرفتار

    Jammu and Kashmir News : پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس کے دو ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے اور جلد ہی ان دونوں کو بھی پکڑ لیا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    جموں : جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب لشکر طیبہ گروپ کے  ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) سے وابستہ ایک  دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے ، جو جموں میں دہشت گردانہ حملے کے فراق میں تھا اور بڑے حملے کو ناکام بنا دیاہے ۔ ملی ٹینٹ کی شناخت جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے گاڈا پورہ گاؤں کے  شیخ سنین یوسف عرف "راجہ" عرف "سلطان کے طور پر ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے ایک پستول اور سات راونڈ کارتوس برآمد ہوا ہے ۔

    پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس کے دو ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے اور جلد ہی ان دونوں کو بھی پکڑ لیا جائے گا ۔ کشمیر میں موجود اس تنظیم کی جانب سے جموں  میں دہشت پھیلانے کے مخصوص کام کے لیے یہ لوگ جموں پہنچ گئے تھے تاہم سیکورٹی  فورسز کی بروقت کوششوں سے ان کے منصوبہ کو ناکام بنا دیا گیا ۔

    جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ (ایس او جی) جموں نے جموں کے مختلف مقامات پر گھات لگاکر یہ کارروائی انجام دی ۔ ترجمان نے بتایا کہ جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار نے بھاگنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص ، ایک بیگ لے کر ، قریبی بائی لین کی طرف تیزی سے بڑھنے لگا لیکن پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے پر جاکر اس کو پکڑلیا ۔ ملی ٹینٹ کے پاس سے سات کارتوسوں سے بھرا پستول برآمد ہوا  ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ایس او جی جموں کے عہدیداروں کی جانب سے اس سے موقع پر مسلسل پوچھ گچھ کی گئی ، جس سے پتہ چلا کہ وہ ٹی آر ایف کے ایک سرگرم دہشت گرد کو کسی مخصوص کام کے لیے جموں ملنے آیا تھا ۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ جموں میں ہینڈلر احمد خالد عرف" حمزہ "عرف" حق پرست " کی ہدایت پر یہ یہاں آیا تھا ، جو پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں ٹی آر ایف تنظیم کا فعال ہینڈلر ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ٹیلی گرام اور سگنل ایپس کے ذریعے وادی میں موجود ہینڈلرز سے بھی رابطے میں تھا ۔ گرفتار دہشت گرد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس کے دو ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کی گئی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت باہو فورٹ پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: