ہوم » نیوز » No Category

لڑکیوں سے دوستی کرکے کھینچ لی پرائیویٹ تصاویر اور پھر تین سالوں تک کی ایسی گندی حرکت ، اب ملی یہ بڑی سزا

اطلاعات کے مطابق نابالغ ملزم دونوں لڑکیوں کا ہم جماعت ہے ۔ ہم جماعت ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے لڑکیوں کی پرائیویٹ تصویریں کھینچ لی تھیں ۔

  • Share this:
لڑکیوں سے دوستی کرکے کھینچ لی پرائیویٹ تصاویر اور پھر تین سالوں تک کی ایسی گندی حرکت ، اب ملی یہ بڑی سزا
لڑکیوں سے دوستی کرکے کھینچ لی پرائیویٹ تصاویر اور پھر تین سالوں تک کی ایسی گندی حرکت ، اب ملی یہ بڑی سزا

بوکارو : لڑکیوں سے دوستی کرکے ان کا فوٹو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے دو نابالغ لڑکوں کو بالی ڈیہہ پولیس نے حراست میں لے کر ریمانڈ ہوم بھیج دیا ہے ۔ دونوں لڑکوں کو پولیس نے پہلے تھانہ بلایا اور معاملہ کی جانچ کے دوران دونوں کو ملوث پائے جانے کے بعد دونوں کو چاس ریمانڈ ہوم بھیج دیا ۔


واقعہ کے بابت بتایا گیا ہے کہ سیکٹر دو سی کی رہنے والی طالبہ اور اس کی بہن کو بالا ڈیہہ تھانہ حلقہ کے مخدوم پور کے رہنے والے دو طلبہ گزشتہ تین سالوں سے پریشان کررہے تھے ۔ دونوں لڑکیاں کافی دنوں سے پریشان تھیں ۔ متاثرہ لڑکیاں خودکشی تک کی بات سوچنے لگی تھیں ۔ ڈر سے متاثرہ لڑکیاں اپنے اہل خانہ کو بھی معاملہ کی جانکاری نہیں دے پارہی تھیں کہ دو نابالغ لڑکے تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں ۔


پولیس کی سختی سے پوچھ گچھ میں دونوں نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔ بعد میں دونوں کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ ہوم بھیج دیا گیا ہے ۔
پولیس کی سختی سے پوچھ گچھ میں دونوں نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔ بعد میں دونوں کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ ہوم بھیج دیا گیا ہے ۔


اطلاعات کے مطابق نابالغ ملزم دونوں لڑکیوں کا ہم جماعت ہے ۔ ہم جماعت ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے لڑکیوں کی پرائیویٹ تصویریں کھینچ لی تھیں ۔ حالانکہ ہمت کرکے دونوں بہنوں کی ایک سہیلی نے ان کے والد کو پوری بات بتائی ۔ والد نے بالی ڈیہہ تھانہ میں دونوں لڑکوں کے خلاف شکایت درج کرائی ۔

بالی ڈیہہ پولیس نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ شروع کی تو پتہ چلا کہ مخدودم پور کے رہنے والے دو لڑکوں نے دونوں لڑکیوں کو پریشان کر رکھا ہے ۔ ملزمین کو تھانہ بلاکر موبائل کی چھان بین کی گئی تو کئی تصاویر اور دھمکی والا آڈیو کلپ ملا ۔ پولیس کی سختی سے پوچھ گچھ میں دونوں نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔ بعد میں دونوں کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ ہوم بھیج دیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2020 06:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading