உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سول سروس امتحانات کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 6 ستمبر

     جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سول سروس امتحانات کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 6 ستمبر

     جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سول سروس امتحانات کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 6 ستمبر

    جامعہ کے مطابق کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔  اس کے لیے تاریخ 11 سے 22 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔  حتمی نتیجہ 29 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ کامیاب امیدوار 8 نومبر تک داخلہ لے سکیں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مفت رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں داخلے کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں ، لیکن اگر آپ نے اب تک آن لائن درخواست دے کر اپلائی نہیں کیا ہے ، تو آج ہی اپلائی کریں ، کیونکہ 6 ستمبر درخواست دینے کی آخری تاریخ ہے ۔ جاری شیڈیول کے مطابق پبلک سروس کمیشن امتحان 2022 کی تیاری کرنے والے طلبہ 6 ستمبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔  امیدوار کو جامعہ کی ویب سائٹ  پر جا کر آن لائن درخواست دینی ہوگی۔

    پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کرنے والی جامعہ کی رہائشی کوچنگ میں صرف درج فہرست ذات ، درج فہرست قبائل کے طلبہ کے ساتھ ساتھ تمام طبقات کی خواتین امیدواروں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔  داخلہ مقابلہ جاتی امتحان کی میرٹ کی بنیاد پر ملتا ہے۔  آر سی اے اس سال 18 ستمبر کو داخلہ امتحان لے گا ، جس کا نتیجہ 30 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔

    جامعہ کے مطابق کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا ۔ اس کے لیے تاریخ 11 سے 22 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔ حتمی نتیجہ 29 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ کامیاب امیدوار 8 نومبر تک آر سی اے میں داخلہ لے سکیں گے۔  نتائج کے ساتھ ساتھ ویٹنگ فہرست بھی جاری کی جائے گی ۔ ویٹنگ لسٹ امیدواروں کو 12 نومبر تک داخلہ دیا جائے گا ۔ کوچنگ 16 نومبر سے شروع ہوگی۔

    آر سی اے کے لیے داخلہ ٹیسٹ ملک کے 10 شہروں میں لیا جائے گا۔  اس کے لیے دہلی ، جموں ، سرینگر (کشمیر) ، لکھنؤ ، گوہاٹی ، مالپورم (کیرالہ) ، بنگلور ، ممبئی ، حیدرآباد اور پٹنہ میں امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ داخلہ امتحان میں دو پرچے ہوں گے۔  پہلے پیپر میں متعدد سوالات پوچھے جائیں گے۔  ساتھ ہی دوسرے پیپر میں مضمون نویسی بھی ہوگی۔ امیدواروں کو دو مضامین لکھنے ہوں گے۔  پہلے پیپر میں کامیاب ہونے والے ٹاپ 1500 امیدواروں کا دوسرے پیپر کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔ غلط جواب کے لیے نمبروں کی کٹوتی نیگیٹیو مارکنگ بھی ہوگی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: