ہوم » نیوز » وطن نامہ

اگر آپ بھی کرتے ہیں ویکس تو ضرور جان لیں اس سے جڑی یہ اہم باتیں، ورنہ ہو سکتا ہے بڑا نقصان

اگر بالوں کی گروتھ ¼ انچ یا اس سے زیادہ نہیں ہے تو ویکس کروانے کے باوجود آپ کے ان چاہے بال تھیک سے نہیں نکلیں گے۔ اس حالات میں اگر آپ کو ان چاہے باکوں کو نکلوانا ہی ہے تو ریزر آپ کیلئے ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے لیکن اس سے بہتر ہے کہ آپ انتظار کر لیں کہ جب بالوں کی گروتھ ٹھیک ہو جائے تبھی ویکس کرائیں جانیے کیوں؟

  • Share this:
اگر آپ بھی کرتے ہیں ویکس تو ضرور جان لیں اس سے جڑی یہ  اہم باتیں، ورنہ ہو سکتا ہے بڑا نقصان
علامتی تصویر

ان چاہے بالوں سے نجات پانے کیلئے لوگ کئی طریقے اپناتے ہیں۔ کوئی  ہیئر ریموول کریم کا استعمال کرتا ہے کوئی ریزر کا تو کچھ لوگ ویکس کروانے کا آپشن چنتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ ان چاہے بالوں سے چھٹکارا پانے کیلئے سب سے اچھا آپشن ویکس ہے کیونکہ یہ زیادہ مہنگا نہیں ہوتا ہے ۔ بجٹ فرنڈلی تو ہے ہی اس سے جلد (اسکن) کافی ملائم (اسموتھ) لگتی ہے۔ یہ کافی محفوظ اور لمبے وقت تک چلنے والا ہے۔ آیئے جانتے ہیں اس سے جڑی کچھ ضروری باتیں۔۔

کاسمو ہولٹن ویب سائٹ میں دی  گئی جانکاری کےمطابق ماہواری (حیض) کے دوران جلد کافی حساس ہو جاتی ہے۔ اس لئے اس دوران ویکسنگ سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اس دوران شراب کااستعمال بھی نہیں کرنا چاہئے۔

اگر بالوں کی گروتھ ¼ انچ یا اس سے زیادہ نہیں ہے تو ویکس کروانے کے باوجود آپ کے ان چاہے بال ٹھیک سے نہیں نکلیں گے۔ اس حالات میں اگر آپ کو ان چاہے بالوں کو نکلوانا ہی ہے  ، تو ریزر آپ کیلئے ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے ۔ لیکن اس سے بہتر ہے کہ آپ انتظار کر لیں کہ جب بالوں کی گروتھ ٹھیک ہو جائے تبھی ویکس کرائیں ، جانیے کیوں؟

شیو کرنے سے آپ کو فوراً ان چاہے بالوں سے چھٹکارا تو مل جائے گا ، لیکن تھوڑے ہی وقت بعد بالوں کی گروتھ زیادہ ہونے لگے گی اور آپ کو پھر بار بار ریزر کا استعمال کرنا ہوگا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jan 23, 2021 04:24 PM IST