ہوم » نیوز » No Category

مہاراشٹر : شراب کی طلب مٹانے کیلئے پی لیا سینیٹائزر ، سات افراد کی موت ، مچا ہنگامہ

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکان بند ہونے کی وجہ سے اپنی طلب پوری کرنے کیلئے کئی لوگوں نے سینیٹائزر پی لیا ، جس کی وجہ سے ان سب کی موت ہوگئی ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : شراب کی طلب مٹانے کیلئے پی لیا سینیٹائزر ، سات افراد کی موت ، مچا ہنگامہ
مہاراشٹر : شراب کی طلب مٹانے کیلئے پی لیا سینیٹائزر ، سات افراد کی موت ، مچا ہنگامہ

ممبئی : کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔ ضروری خدمات کو چھوڑ کر کسی اور دکان کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں منشیات کے عادی کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ منشیات کی طلب پوری کرنے کیلئے سینیٹائزر کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ لاک ڈاؤن میں شراب نہ مل سکی تو طلب مٹانے کیلئے سینیٹائزر پی لیا ، جس کی وجہ سے سات افراد کی موت ہوگئی ۔


یہ حیران کن اور افسوسناک واقعہ ایوت محل کے وانی میں پیش آیا ۔ لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکان بند ہونے کی وجہ سے اپنی طلب پوری کرنے کیلئے کئی لوگوں نے سینیٹائزر پی لیا ، جس کی وجہ سے ان سب کی موت ہوگئی ۔ سینیٹائزر پی کر مرنے والے پانچ افراد کے نام دتہ لانجیوار ، نوتن پٹھارٹکر ، گنیش ناندیکر ، سنتوش میہر اور سنیل ڈھینگلے بتایا جارہایے ۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق دتہ 47 سال نے رات 9 بجے کے قریب سینیٹائزر پی لیا اور سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں رات 11 بجے کے قریب اس کی موت ہوگئی ۔ اسی طرح نوتن پٹھارٹکر 33 سال نے بھی رات کے وقت ایک سینیٹائزر پی لیا اور دیر رات اس کی موت ہوگئی ۔ باقی دوسروں کی بھی اسی طرح سینیٹائزر پینے کی وجہ سے موت ہو گئی ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دیہی اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔


مہلوک کے ورثا نے وانی دیہی اسپتال کے ڈاکٹروں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی موت سینیٹائزر پینے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ حادثہ کے بعد ایوت محل کے ڈی ایم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید جانچ شروع کردی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 24, 2021 11:50 PM IST