ہوم » نیوز » No Category

این پی آر کے خلاف مدھیہ پردیش میں کانگریس ایم ایل اے نے کھولا محاذ ، کیا یہ بڑا اعلان

عارف مسعود کہا کہنا تھا کہ مردم شماری کے نام پر مرکزی حکومت جو سازش کر رہی ہے ، مدھیہ پردیش کے کچھ افسران اس سازش میں شامل ہیں ۔

  • Share this:
این پی آر کے خلاف مدھیہ پردیش میں کانگریس ایم ایل اے نے کھولا محاذ ، کیا یہ بڑا اعلان
این پی آر کے خلاف مدھیہ پردیش میں کانگریس ایم ایل اے نے کھولا محاذ ، کیا یہ بڑا اعلان

مدھیہ پردیش میں سی اے اے ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف سماجی تنظیموں کا احتجاج تو جنوری سے جاری ہے ، لیکن اس درمیان بھوپال سینٹرل سے کانگریس کے ممبر اسمبلی عارف مسعود نے اپنی ہی سرکار کے خلاف این پی آر کی مخالفت کر کے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے ۔ بھوپال میں منعقدہ پریس کانفرس میں کانگریس ایم ایل اے نے ریاست میں این پی آر کے نفاذ کے لئے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کو نہ صرف پارٹی لائن کے خلاف قرار دیا ، بلکہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر حکومت اسے واپس نہیں لیتی ہے ، تو یہاں پرعوام کی خدمت کرنے کا ان کیلئے کوئی مطلب نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ این پی آر کے خلاف بھوپال میں بڑے پروگرام کا انعقاد کر کے سی ایم کے ساتھ تمام سیکولر ذہن کے لوگ ملاقات کریں گے ۔ ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے کے سلوگن کے ساتھ گھر گھر جائیں گے اور حکومت سے سی اے اے کی طرح این پی آر کو واپس لینے کی مانگ کریں گے ۔ این پی آر ،این آرسی کا چور دروازہ ہے اور اسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔


عارف مسعود کہا کہنا تھا کہ مردم شماری کے نام پر مرکزی حکومت جو سازش کر رہی ہے ، مدھیہ پردیش کے کچھ افسران اس سازش میں شامل ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کے موقف کے خلاف مدھیہ پردیش میں این پی آر کو لے کر گزٹ نوٹیکفیشن جاری کیا گیا ہے۔ عارف مسعود نے اس معاملہ میں حکومت سے جانچ کر کے گزٹ نوٹیفکیشن کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی بھی مانگ کی ۔

First published: Feb 17, 2020 07:37 PM IST