ہوم » نیوز » No Category

شیوراج حکومت نے اپریل میں ریٹائر ہو رہے ملازمین کی سروس میں توسیع کرکے دیا تحفہ

جی اے ڈی کے ذریعہ جاری کئے گئے احکام میں تیس اپریل کو ریٹائر ہونے والے ملازمین کوتین مہینے کی سنودا تقرری پر ان کی سروس کو بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • Share this:
شیوراج حکومت نے اپریل میں ریٹائر ہو رہے ملازمین کی سروس میں توسیع کرکے دیا تحفہ
شیوراج حکومت نے اپریل میں ریٹائر ہو رہے ملازمین کی سروس میں توسیع کرکے دیا تحفہ

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ صوبہ کے انتیس اضلاع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کردوہزار ایک سو پینسٹھہو گئی ہے ۔ وہیں صوبہ میں کورونا وائرس سے ابتک ایک سو نو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے قہر اور لاک ڈاؤن میں نئی تقرریاں نہیں کی جا سکتی ہیں ، ایسے میں شیوراج سنگھ حکومت نے تیس اپریل کو ریٹائر ہو رہے ہیں ملازمین کی سروس میں تین مہینے کی توسیع کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔




جی اے ڈی کے ذریعہ جاری کئے گئے احکام میں تیس اپریل کو ریٹائر ہونے والے ملازمین کوتین مہینے کی سنودا تقرری پر ان کی سروس کو بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی جنگ کے چلتے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ ملازمین کورونا وائرس کی جنگ میں سروس پر رہتے ہوئے اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں ۔

First published: Apr 27, 2020 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading