ہوم » نیوز » No Category

مہاراشٹر میں کورونا وائرس وبا کا عید الاضحیٰ پر بھی اثر ، جانئے کیا ہے معاملہ

وزیراعلیٰ مہاراشٹر ادھوٹھاکرے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ریاست میں بکرا منڈی لگانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا وائرس وبا کا عید الاضحیٰ پر بھی اثر ، جانئے کیا ہے معاملہ
مہاراشٹر میں کورونا وائرس وبا کا عید الاضحیٰ پر بھی اثر ، جانئے کیا ہے معاملہ

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے خطرے کے برقرار ہونے کے پیش نظر وزیراعلیٰ مہاراشٹر ادھوٹھاکرے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ریاست میں بکرا منڈی لگانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے  ۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ آمد و رفت کے سبب ریاست میں کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ اس لئے منڈی کے شروع کرنے پر مسلمان اصرار نہ کریں ۔ اب تک تمام مذاہب کے لوگوں نے تعاون کیا ہے اور اصولوں اور شرائط کے ساتھ تہوار منائے ہیں ۔عید قرباں میں بھی تعاون برقرار رکھیں ۔


حکومت مہاراشٹر میں وزیربرائے اقلیتی امور نواب ملک نے نیوز18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عیدالالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے فریضہ کی ادائیگی پر روک نہیں لگائی ہے ۔ البتہ ریاست میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے احتیاطی طور پر بکرا منڈی سجانے کی اور اجتماعی قربانی کے فریضہ کی ادائیگی سے منع کیا ہے ۔


میٹنگ میں موجود رکنِ اسمبلی اور مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے ذمہ دار ابوعاصم اعظمی نے نیوز18 کو بتایا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس کے سبب آبادی میں آزادانہ طور پر قربانی کے فریضہ کو اداکرنے کی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہے ۔ جس کسی کو ہاوسنگ سوسائٹی میں قربانی کے فرائض انجام دینا ہو ، اسے بی ایم سی سے اجازت لینا لازمی ہوگا ۔ ریاستی حکومت کے اس موقف کے بعد اب ملک میں بقرعید کے موقع پر سجنے والی سب سے بڑی بکرا منڈی دیونار سلاٹر ہاؤس میں بھی بکروں کی فروخت پر پابندی عائد رہے گی ۔


ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب ریاستی حکومت آن لائن بکرا خریدنے اور آبادی کے باہر قربانی کرنے کی حکمت عملی پر زور دے رہی ہے ۔ واضح رہے کہ ریاست کے مسلمان قربانی کے فریضہ کی ادائیگی کے متعلق مسلسل مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس درمیان مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت جلد ہی فریضہ قربانی کی ادائیگی کے متعلق گائیڈ لائنس جاری کرسکتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 15, 2020 07:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading