உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر سیاسی بحران : گورنر نے الیکشن کمیشن سے قانون ساز کونسل کی نو سیٹیوں پر الیکشن کیلئے کہا

    مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل فوٹو ۔

    مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل فوٹو ۔

    گورنر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے جس طرح ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران کئی طرح کی نرمی دینے کا اعلان کیا ہے، اسی طرح کونسل کی نشستوں کے لئے کچھ ہدایات کے ساتھ الیکشن کرائے جا سکتے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے الیکشن کمیشن سے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی نو خالی نشستوں کے لئے جلد سے جلد انتخابات کرانے کا اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔ گورنر نے الیکشن کمیشن سے قانون ساز کونسل کی ان نو خالی نشستوں کو پُر کرنے کی درخواست کی ہے ۔ جو 24 اپریل سے ریاست میں غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کے نقطہ نظر سے خالی پڑی ہیں۔

      گورنر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے جس طرح ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران کئی طرح کی نرمی دینے کا اعلان کیا ہے، اسی طرح کونسل کی نشستوں کے لئے کچھ ہدایات کے ساتھ الیکشن کرائے جا سکتے ہیں۔


      واضح رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ریاستی قانون ساز کونسل کے کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ انہیں 27 مئی 2020 سے پہلے کونسل کا رکن منتخب ہونا ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے کوروناوائرس 'كووڈ -19' بحران کے پیش نظر ان نو نشستوں کے لئے انتخابی عمل کو روک دیا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: