உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mumbai Gangrape Case: ممبئی کے شیوا جی نگر میں ہوئے اجتماعی آبروریزی کے سبھی 4 ملزمین گرفتار

    ممبئی کے شیوا جی نگر میں ہوئے اجتماعی آبروریزی کے سبھی 4 ملزمین گرفتار

    ممبئی کے شیوا جی نگر میں ہوئے اجتماعی آبروریزی کے سبھی 4 ملزمین گرفتار

    • Share this:
      ممبئی: ممبئی (Mumbai) کے مشرقی شہر گوونڈی میں ہفتہ کی صبح ایک لڑکی کے ساتھ چار لوگوں نے مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی (Gangrape) کی تھی۔ اتوار کو شیواجی نگر پولیس اسٹیشن (Mumbai Police) کے سینئر انسپکٹر ارجن راجن نے جانکاری دی ہے کہ اس حادثہ کے سبھی چاروں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے 4 ملزمین میں سے دو نابالغ ہیں۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس افسر نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ شیوا جی نگر علاقے میں ہوئے اس حادثہ میں شامل تین نابالغ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

      پولیس نے بتایا کہ ممبئی کے شیواجی نگر میں اجتماعی آبروریزی کا یہ حادثہ اتوار کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے میٹی روڈ واقع ایک جھگی بستی میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 19 سالہ خاتون کچھ کیٹرس کے ساتھ کام کرتی ہے اور کام پر سے لوٹ رہی تھی، جس دوران یہ حادثہ ہوا۔ افسر نے بتایا تھا کہ حادثہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد متاثرہ نے پولیس کو فون کرکے حادثہ کی جانکاری دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

      پولیس کے کم از کم 10 جماعتوں کو وجریشوری، ممبرا، واشی، بیلا پور، وڈالا، سی ایس ایم ٹی، ایل ٹی مارگ، ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشنوں پر بھیجا گیا تھا۔ افسر نے بتایا کہ تکنیکی جانکاری کی مدد سے دو نابالغوں کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا، جب وہ ہفتہ کے روز دوپہر ٹرین سے اترپردیش بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔

      ان دونوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس کو ایک اور نابالغ ملزم کے بارے میں جانکاری ملی تھی اور اسے بھی پکڑ لیا گیا تھا۔ اتوار کو پولیس نے جانکاری دی ہے کہ حادثہ کے سبھی ملزم پکڑے گئے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: