ہوم » نیوز » No Category

فیس بک لائیو میں شخص نے کر دیا یہ ہوش اڑا دینے والا کام، دوست نے پولیس کے مدد سے بچائی جان

پولیس نے فورا سرویلانس کے ذریعے آن لائن خودکشی کرنے والے شخص کی لوکیشن نکالی جو تھانے میں پڑتی تھی۔ مکھانی تھانے سے سب انسپیکٹر منسوج پانڈے، کانسٹیبل ویریندر راوت، کانسٹیبل راجیش موقے پر پہنچے۔ گھر میں ہیمنت بیہوش پڑا ہوا تھا۔

  • Share this:
فیس بک لائیو میں شخص نے کر دیا یہ ہوش اڑا دینے والا کام، دوست نے پولیس کے مدد سے بچائی جان
بے وجہ کا تناؤ، غصہ اور جھگڑا کسی بھی شخص کو خودکشی (Suicide) کیلئے اکسا سکتا ہے۔

بے وجہ کا تناؤ، غصہ اور جھگڑا کسی بھی شخص کو خودکشی (Suicide) کیلئے اکسا سکتا ہے۔ تناؤ کی ایسی حالت میں شخص خودکشی کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا۔ ایسا ہی ہی کیا ہلدوانی کے ایک شخص نے۔ اس نے نہ صرف خودکشی کرنے کا من بنایا بلکہ اسے خاص بنانے کیلئے فیس بک کا سہارا لیا۔ اس شخص نے فیس بک میں آن لائن رہتے ہوئے گھر میں رکھا سنیٹائزر پی لیا اور پھر خود لائیو آتے ہوئے خودکشی کرنے کا اعلان کر ڈالا۔ وہ تو اس کی قسمت اچھی رہی کہ اس کے ایک دوست نے فورا فون پر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس کی فوری کارروائی سے اس کی جان بچ گئی۔

خودکشی ک اعلان کرکے پیا سنیٹائزر

بدھ کو مکھانی تھانے میں آنے والے لال ڈانٹ علاقے کی سبھداونا کالونی کے رہنے والے ہیمنت اپنی فیس بک وال پر خودکشی کرنے کے سلسلے میں پوسٹ ڈال رہا تھا۔ ان پوسٹوں پر بریلی روڈ پر رہنے والے ابھینو وارشنے کی نگاہ پڑی۔ پہلے تو ابھینو نے مذاق سمجھا لیک پھر ساری پوسٹ دیکھی تو اسے معاملے کی سنگینی کو سمجھ لیا اور ابھینو نے فورا کوتوالی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے فورا سرویلانس کے ذریعے آن لائن خودکشی کرنے والے شخص کی لوکیشن نکالی جو تھانے میں پڑتی تھی۔ مکھانی تھانے سے سب انسپیکٹر منسوج پانڈے، کانسٹیبل ویریندر راوت، کانسٹیبل راجیش موقے پر پہنچے۔ گھر میں ہیمنت بیہوش پڑا ہوا تھا۔

کاؤنسلنگ بھی کروائے گی پولیس۔

پولیس نے فورا ایمبولینس بلائی اور بیہوش ہیمن کو اسپتال لیکر گئے۔ وہاں اس کا علاج کیا گیا اور بیس اسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر ہریش لال کے مطابق ہیمنت کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت پر اسپتال لے آنے کی وجہ سے ہیمنت کی جان بچ گئی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Aug 06, 2020 03:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading