مشن پانی : اسٹاک ہوم میں لانچ ہوئی پانی بچانے کی مہم

ہندوستان ، دنیا کی 17 فیصد آبادی کا گھر اپنی تاریخ میں سب سے سنگین آبی بحران سے گزر رہا ہے اور لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں ۔

Aug 29, 2019 08:03 PM IST | Updated on: Aug 29, 2019 10:24 PM IST
مشن پانی : اسٹاک ہوم میں لانچ ہوئی پانی بچانے کی مہم

مشن پانی : اسٹاک ہوم میں لانچ ہوئی پانی بچانے کی مہم

دو ارب سے زیادہ افراد ایسے ممالک میں رہتے ہیں ، جہاں پانی کا بحران کافی زیادہ ہے اور جوں جوں آبادی میں اضافہ ہوگا اور ڈیمانڈ بڑھے گی ، صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی ۔ ساتھ ہی ساتھ ماحولیات کی تبدیلی کے اثر سے بھی اس بحران کے سنگین ہونے کا امکان ہے ۔

ہندوستان ، دنیا کی 17 فیصد آبادی کا گھر اپنی تاریخ میں سب سے سنگین آبی بحران سے گزر رہا ہے اور لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں ۔ فی الحال 600 ملین ہندوستانی پانی کے بحران کے شکار ہیں اور تقریبا 0.2 ملین افراد ہر سال صاف پانی تک عدم رسائی کی وجہ سے فوت ہوجاتے ہیں ۔

Loading...

ہندوستان کے ہر شخص تک فائدہ اور ترقی پہنچانے کیلئے پرعزم مرکز کی وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت نے پانی بچانے کیلئے ایک اہم مشن جل شکتی ابھیان شروع کیا ہے ۔

Mission Paani: स्टॉकहोम में लॉन्च हुई पानी बचाने की मुहिम

ہندوستان کے ساتھ بڑے میڈیا گروپ نیٹ ورک 18 ، دنیا کی لیڈنگ ہائجین ہوم پروڈکٹ کمپنی ریکٹ بینکزر کے پریمیم برانڈ ہارپک اور مشہور اداکار اور آئکن امیتابھ بچن پانی بچانے کی ایک ملک گیر مہم مشن پانی کو لانچ کرنے کیلئے ایک ساتھ آئے ہیں ۔

Mission Paani

پانی کے تحفظ کیلئے حکومت کی اپیل کے تحت اس مہم کا مقصد اس سے وابستہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر عوام کو جل آندولن یا واٹر موومنٹ کیلئے راغب کرنا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو پانی بچانے کیلئے جل پرتگیہ لینے اور واٹر واریئر بننے کیلئے آگے لانا ہے ۔

 

ستائیس اگست 2019 کو ممبئی میں شروع کی گئی اس مہم کا آج یعنی 29 اگست کو اسٹاک ہوم میں ورلڈ واٹر ویک میں گلوبل لانچ کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت ، ڈرنکنگ واٹر اینڈ سینیٹیشن محکمہ کے سکریٹری پرم ائیر ، آر بی ہائجن اینڈ ہوم ( جنوبی ایشیا ) کے سینئر وائس پریسیڈنٹ اور مینجنگ ڈائریکٹر نرسمہن ایسور ، سویڈش واٹر ہاوس اینڈ انٹرنیشنل پالیسی ، ایس آئی ڈبلیو آئی کی ڈائریکٹر کٹرینا ویم اور واٹر ڈاٹ او آر جی کی مینجنگ ڈائریکٹر ویدیکا بھنڈرکر نے شرکت کی ۔

Loading...