اڑیسہ میں دردناک سڑک حادثہ، نو کبڈی کھلاڑیوں کی موت

سندر گڑھ : اڑیسہ کے سندرگڑھ میں ہفتہ رات کو ایک دردناک سڑک حادثہ میں نو کبڈی کھلاڑیوں کی موت ہو گئی جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔

Sep 20, 2015 12:39 PM IST | Updated on: Sep 20, 2015 12:39 PM IST
اڑیسہ میں دردناک سڑک حادثہ، نو کبڈی کھلاڑیوں کی موت

سندر گڑھ : اڑیسہ کے سندرگڑھ میں ہفتہ رات کو ایک دردناک سڑک حادثہ میں نو کبڈی کھلاڑیوں کی موت ہو گئی جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ کھلاڑی کبڈی میچ جیتنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ زخمیوں کو اسپاتجنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ یہ حادثہ سراپلي کے پاس لهي پارا-بهرپوسي شاہراہ پر پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو ایک منی بس میں کبڈی کھلاڑی سندرگڑھ سے جا رہے تھے۔ سندرگڑھ کے سراپلي کے پاس لهي پارا-بهرپوسي شاہراہ پر منی بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی ۔ذرائع نے کہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے، کیونکہ کچھ زخمیوں کی حالت بدستور سنگین ہے۔

اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے مہلوکین کے اہل خانہ کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی زخمیوں کے مفت علاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت ابھی رام کالو (50)، دھرنيدھار نائک (60)، چندر شیکھرپردھان (18)، گوری چندر کسان (22) اور امیش کسان (25) کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سات کھلاڑیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

Loading...

Loading...