متنازعہ رام جنم بھومی بابری مسجد کے احاطہ سے تین مشتبہ افراد حراست میں

اجودھیا: اجودھیا کے متازعہ رام جنم بھومی بابری مسجد کمپلکس میں مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے تین نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

Oct 21, 2015 06:12 PM IST | Updated on: Oct 21, 2015 06:13 PM IST
متنازعہ رام جنم بھومی بابری مسجد کے احاطہ سے تین مشتبہ افراد حراست میں

اجودھیا: اجودھیا کے متازعہ رام جنم بھومی بابری مسجد کمپلکس میں مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے تین نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متنازعہ کمپلکس میں رنگ محل بیریر میں تین طالب علم مشکوک حالات میں گھوم رہے تھے ۔ یہ سبھی لکھنو کے بابو بنارسی داس انجینئرنگ کالج لکھنو میں پڑھتے تھے۔

پولیس رنگ محل کے پاس ان سے پوچھ گچھ کرنے لگی تو وہ گھبراگئے ۔اس پر شک ہوااور پولیس نے ان تینوں طالب علموں رام وردھن، سچان سنگھ، اور چھوٹو کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے بعد ان تینوں کو چھوڑ دیا گیا۔

Loading...

Loading...