مغربی اترپردیش سے وابستہ ہیں شینا بورا قتل کے تار، ممبئی پولیس آئے گی میرٹھ

شینا بورا قتل کے تار میرٹھ سے بھی جڑ ے ہوئے ہیں ۔ ممبئی پولیس کو اب تک جو بھی کامیابی ملی ہے ،

Aug 29, 2015 12:22 PM IST | Updated on: Aug 29, 2015 12:22 PM IST
مغربی اترپردیش سے وابستہ ہیں شینا بورا قتل کے تار، ممبئی پولیس آئے گی میرٹھ

میرٹھ : شینا بورا قتل کے تار میرٹھ سے بھی جڑ ے ہوئے ہیں ۔ ممبئی پولیس کو اب تک جو بھی کامیابی ملی ہے ، اس کے پیچھے میرٹھ کے ایک پی سی او سے کی گئی کال ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کال میں کسی نے اندراني کے ڈرائیور کی طرف اشارہ کیا تھا ، جس کے بعد ممبئی پولیس نے فوری طور پر اندراني کے ڈرائیور شیام کو اٹھا لیا اور اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔

پولیس کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ شینا بورا اپنے سوتیلے بھائی اور مبینہ عاشق راہل کے ساتھ اس کی ماں سے ملنے دہرادون بھی آئی تھی۔ شینا کے بھائی میخائل نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ شینا راہل کی ماں سے ملنے دہرادون گئی تھی ۔ اس کے علاوہ شینا نے جو استعفی نامہ بھیجا تھا وہ بھی میرٹھ سے ہی بھیجا تھا۔ لیکن پولیس کی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ شینا بورا نے استعفی نامہ خود نہیں بھیجاتھا ۔

ممبئی پولیس کو اس بات کا پختہیقین ہو گیا ہے اس معاملے کا رازمغربی اترپردیش میں بھی کہیں چھپا ہو سکتا ہے ، جس کے بعد اب ممبئی پولیس کو میرٹھ سے کال کرنے والے شخص کی تلاش ہے۔ تاہم ممبئی کے کسی افسر نے ابھی تک میرٹھ پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

Loading...

Loading...