اردو کے حوالے سے الہ آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، یو پی بورڈ کو جاری کیں سخت ہدایات

الٰہ آباد۔ یوں تو یو پی کی سماجوادی پارٹی کی سرکار اقلیتی طبقے کے تئیں اپنی ہمدردی کا خوب دم بھرتی ہے، اپنے کو اردو دوست کی شکل میں پیش کرتی ہے، لیکن ریاست کے افسران اردو والوں کو دوئم درجے کے شہری کی نظر سے ہی دیکھتے ہیں۔

Jan 12, 2016 12:56 PM IST | Updated on: Jan 12, 2016 12:56 PM IST
اردو کے حوالے سے الہ آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، یو پی بورڈ کو جاری کیں سخت ہدایات

الٰہ آباد۔ یوں تو یو پی  کی  سماجوادی پارٹی کی سرکار  اقلیتی طبقے  کے تئیں اپنی ہمدردی کا خوب دم بھرتی ہے، اپنے کو اردو دوست  کی شکل میں پیش کرتی ہے، لیکن  ریاست کے افسران اردو والوں کو دوئم درجے کے شہری کی نظر  سے ہی دیکھتے ہیں۔  الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں یو پی بورڈ کو حکم دیا ہے کہ اردو مضمون کے ساتھ امتحان دینے والے امیدواروں کی مارک شیٹ میں فوری طور سے نمبرات درج کئے جائیں ۔

ہوا یوں کہ  عذرا نام کی طالبہ نے اردو مضمون کے ساتھ ہائی اسکول کا  امتحان دیا تھا۔  لیکن یو پی بورڈ نے اردو مضمون اوراسکے  نمبرات کو مارک شیٹ میں درج نہیں کیا تھا ۔طالبہ کی طرف سے شکایت کے بعد بورڈ نے اردو کی جگہ پر دوسرا مضمون جوڑ کر نمبر دے دئے تھے ۔بورڈ کے اس رویہ کے خلاف اردو ڈیو لپمنٹ آرگنا ئزیشن نے اس معاملے میں پہل کی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یو پی بورڈ کا اردو کے ساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک معمول کا حصہ بن گیا ہے ۔

متاثرہ طالبہ نے  یو پی بورڈ کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا یاتھا ۔ہائی کورٹ نے معاملے کی سماعت کے بعد  بورڈ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں ۔

Loading...

Loading...