سمجھوتہ بم دھماکہ کا کیس : اہم ملزم اسیمانند کو ہائی کورٹ سے ملی مشروط ضمانت

سمجھوتہ ایکسپریس میں فروری 2007 کو ہوئے بم دھماکہ کے کیس کے اہم ملزم سوامی اسیمانند کو پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت دیدی ہے ۔

Aug 11, 2015 08:13 PM IST | Updated on: Aug 11, 2015 08:14 PM IST
سمجھوتہ بم دھماکہ کا کیس : اہم ملزم اسیمانند کو ہائی کورٹ سے ملی مشروط ضمانت

چندی گڑھ :  سمجھوتہ ایکسپریس میں فروری 2007 کو ہوئے بم دھماکہ کے کیس  کے اہم ملزم سوامی اسیمانند کو پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت دیدی ہے ۔  خیال رہے کہ اس سے پہلے این آئی اے نے واضح کر دیا تھا کہ وہ اسیمانند کی ضمانت کی عرضی کی مخالفت نہیں کرے گی ۔

غور طلب ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں 18 فرروري 2007 کو ہریانہ کے پانی پت کے قریب دھماکہ ہوا تھا ۔ اس دھماکے میں 68 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تر پاکستانی شہری تھے ۔ 77 سالہ اسیمانند کو 2010 میں اتراکھنڈ کے ہری دوار سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

قابل ذکر ہے کہ اسیما نند 2010 سے ہی جیل میں بند ہے اور اس پر حیدرآباد کی مکہ مسجد اور درگاہ اجمیر شریف میں 2007 میں ہوئے دھماکے کا الزام بھی عاید کیا گیا ہے ۔ اسیما نند فی الحال ہریانہ کی امبالہ جیل میں بند ہے ۔

Loading...

Loading...