اعظم خان نے مہا گٹھ بندھن کی جیت کو مہاتما گاندھی کے نظریات کی فتح قرار دیا

رام پور : اترپردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) حکومت کے قدآور وزیر محمد اعظم خان نے بہار میں عظیم اتحاد کی جیت کو مہاتما گاندھی کے نظریات کی فتح قرار دیا ہے۔

Nov 08, 2015 06:12 PM IST | Updated on: Nov 08, 2015 06:12 PM IST
اعظم خان نے مہا گٹھ بندھن کی جیت کو مہاتما گاندھی کے نظریات کی فتح قرار دیا

رام پور : اترپردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) حکومت کے قدآور وزیر محمد اعظم خان نے بہار میں عظیم اتحاد کی جیت کو مہاتما گاندھی کے نظریات کی فتح قرار دیا ہے۔

مسٹر خان نے آج یہاں گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ وہ جیت کا سہرا کسی کو نہیں دینا چاہتے۔ بہار اسمبلی الیکشن کے نتائج کو کسی خاص پارٹی کی جیت کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہئے بلکہ یہ نتیجہ بابائے قوم کے نظریات اور ملک بھر کی جیت کا مظہر ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کرتے ہوئے مسٹر خان نے کہاکہ مرکز میں حکومت کرنے والی اس پارٹی نے بہار الیکشن میں خرچ کئے جانے والے پیسہ کو اگر ملک کی ترقی میں لگایا ہوتا تو دوگنا فائدہ ہوتا۔ بہار الیکشن کے ابتدائی نتائج سٹے بازوں کے تھے۔ اللہ نے کروڑوں ہندستانیوں کے دل کی آہ کو سنا اور بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی فسطائی طاقتوں کو سبق سکھا دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے وزیر اعظم نے ناسائشتہ زبان کی تمام حدیں پار کرکے ملک کے شرمسار کیا ہے۔ مودی حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی کی مثال ہے کہ ہندستان پر انحصار کرنے والا نیپال جیسا چھوٹا سا ملک بھی مداخلت کرنے پر اقوام متحدہ جانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

Loading...

Loading...