پیرس میں بھیانک دہشت گردانہ حملے کو اعظم خان نے ایکشن کا ری ایکشن بتایا

اعظم گڑھ : سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور شہر ی ترقی کے وزیر اعظم خان نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ اعظم نے اس مرتبہ پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ایکشن کا ری ایکشن قرار دیا۔

Nov 15, 2015 12:34 PM IST | Updated on: Nov 15, 2015 12:34 PM IST
پیرس میں بھیانک دہشت گردانہ حملے کو اعظم خان نے ایکشن کا ری ایکشن بتایا

اعظم گڑھ : سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور شہر ی ترقی کے وزیر اعظم خان نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ اعظم نے اس مرتبہ پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ایکشن کا ری ایکشن قرار دیا۔

خیال رہے کہ جمعہ کی رات پیرس پر ممبئی 26/11 کی طرح ہی دہشت گردانہ حملے میں 150 سے زیادہ لوگوں کی جانیں تلف ہوگئی تھیں ۔

اعظم خان نے کہا کہ امریکہ کو سمجھنا ہوگا کہ جب اس کے بم گرتے ہیں ، تو غریبوں کی بستیاں ویران ہوجاتی ہیں۔ مغربی ممالک پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقتور لوگوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے۔ اعظم خان ایک اوور ہیڈ ٹینک کے اجراء کے پروگرام میں بول رہے تھے۔

ایک ہندی اخبار میں شائع خبر کے مطابق اعظم نے امریکہ سمیت دنیا کے بااثر مغربی ممالک پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیرس ناچ گانے اور شراب کا شہر ہے۔

Loading...

Loading...