کانپور میں عمارت منہدم ، ملبے میں دبے سات افراد

اتر پردیش میں مسلسل ہو رہی بارش سے یوپی کے کانپور کے كلیكٹرگنج میں تین منزلہ خستہ عمارت گر گئی،

Jul 12, 2015 01:40 PM IST | Updated on: Jul 12, 2015 01:40 PM IST
کانپور میں عمارت منہدم ، ملبے میں دبے سات افراد

اتر پردیش میں مسلسل ہو رہی بارش سے یوپی کے کانپور کے كلیكٹرگنج میں تین منزلہ خستہ عمارت گر گئی، جس کے ملبے میں 7 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے

راحت کام جاری ہے۔  ملبے میں دبے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ موقع پر ضلع انتظامیہ اور فائر برگیڈ کی گاڑياں ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں

وہیں ٹیم نے 3 زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا ہے، جنہیں علاج کے لئے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ عمارت کافی خستہ اور قدیم تھی جو بارش کی وجہ سے منہدم ہوگئی - بلڈنگ کے ملبے میں کئی جانور  بھی دبے  ہوئے ہیں، جنكو باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔  حادثے میں کئی گاڑیوں بھی نقصان پہنچاہے- تعجب کی بات تو یہ ہے کہ اتنی پرانی خستہ عمارت  میں اسکول اور آفس چلائے جا رہے تھے

Loading...

Loading...