الٹی سمت میں گھومنے والی گھڑی کی سوئی دکھاتی ہے صحیح وقت

چندی گڑھ ۔ کون کہتا ہے کہ آسمان میں سوراخ نہیں ہو سکتا، ایک پتھر تو طبیعت سے اچھالو یارو۔

Oct 06, 2015 03:26 PM IST | Updated on: Oct 06, 2015 03:27 PM IST
الٹی سمت میں گھومنے والی گھڑی کی سوئی دکھاتی ہے صحیح وقت

چندی گڑھ ۔ کون کہتا ہے کہ آسمان میں سوراخ نہیں ہو سکتا، ایک پتھر تو طبیعت سے اچھالو یارو۔ اگر آپ کے اندر خود اعتمادی ہے تو کچھ بھی مشکل نہیں۔ ایسا ہی ایک کارنامہ انجام دیا ہے چنڈی گڑھ کے سیکٹر -41 کے گاؤں بٹریلا کے رہائشی بلوندر سنگھ نے۔ بلوندر سنگھ نے اپنی سوچ کو حقیقت میں بدل کرلوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

بلوندر سنگھ نے کئی چیزیں بنائی ہیں، ان میں ایک ہے منفرد گھڑی۔ اس گھڑی کی خاصیت یہ ہے کہ گھڑی کی سوئی الٹی سمت میں گھومتی ہے، مگر وقت درست بتاتی ہے۔ اس کے لئے انہوں نے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ آغاز میں ان کی باتوں پر لوگوں کو یقین ہی نہیں ہوتا تھا، تاہم اسے انہوں نے چیلنج کے طور پر قبول کیا۔ لہذا 6 ماہ کی سخت مشقت کے بعد اس طرح کی گھڑی بنانے میں انہیں کامیابی مل گئی۔

Loading...

بلوندر سنگھ نے کہا کہ کچھ دوست الٹی گھڑی بنانے کے آئیڈیا پر بات کر رہے تھے۔ اس دوران ایک قریبی رشتہ دار نے الٹی گھڑی بنانے کا چیلنج دیا جسے انہوں نے چیلنج کے طور پر قبول کر لیا۔ چنانچہ ہدف مقرر کر کام کرنا شروع کیا۔ چھ ماہ کی سخت مشقت کے بعد الٹی سمت میں گھومنے والی سوئی سے صحیح وقت بتانے والی گھڑی تیار کردی۔

اس کے لئے انہوں نے پرانی گھڑی کے میکانزم کا استعمال کیا۔ اس گھڑی کی خاصیت یہ ہے کہ یہ گھڑی بول کر بھی وقت بتاتی ہے۔

Loading...