فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے الزام میں چار افراد گرفتار

سدھارتھ نگر۔ اتر پردیش میں سدھارتھ نگر کے شہرت گڑھ قصبے میں تعزیہ کے جلوس کے دوران دو فرقوں کے درمیان کشیدگی پھیلانے کے الزام میں آج چار لوگوں کی گرفتاری کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔

Oct 25, 2015 11:01 PM IST | Updated on: Oct 25, 2015 11:01 PM IST
فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے الزام میں چار افراد گرفتار

سدھارتھ نگر۔ اتر پردیش میں سدھارتھ نگر کے شہرت گڑھ قصبے میں تعزیہ کے جلوس کے دوران دو فرقوں کے درمیان کشیدگی پھیلانے کے الزام میں آج چار لوگوں کی گرفتاری کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 14  ہو گئی ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار ساہنی نے بتایا کہ تمام گرفتاریاں ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل شام تعزيہ جلوس کے دوران نعرہ لگانے پر دو فرقوںکے درمیان تنازعہ کے بعد ہوئی سنگباری اور آتش زنی سے ارد گرد کے دیہات میں کشیدگی پھیل گئي تھی جسے بعد میں کنٹرول کر لیا گیا۔ مسٹر ساہنی نے بتایا کے شہرت گڑھ قصبے میں آج بھی غیر اعلانیہ کرفیو جیسا ماحول ہے اور اکا دکا دکانیں ہی کھلی ہیں۔

Loading...

Loading...