ای ٹکٹ کے ذریعے رات میں ہو گا تاج کا دیدار

سیاحت کی مرکزی وزارت نے تاج محل کے ان سیاحوں کے لئے ای ٹکٹنگ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جو چاند پورنیما کے دو دن پہلے اور دو دن بعد تک تاج محل کو رات میں دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

Aug 23, 2015 12:06 AM IST | Updated on: Aug 23, 2015 12:06 AM IST
ای ٹکٹ کے ذریعے رات میں ہو گا تاج کا دیدار

آگرہ :  سیاحت کی مرکزی وزارت نے تاج محل کے ان سیاحوں کے لئے ای ٹکٹنگ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جو چاند پورنیما کے دو دن پہلے اور دو دن بعد تک تاج محل کو رات میں دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ سیاحت کے مرکزی  وزیر مہیش شرما نے بدھ کو اس سروس کے جلد شروع کئے جانے کے اشارے دیے ۔

پہلے سے ہی ریزرو کی جانے والی مینول ٹکٹوں کو بند کر دیا جائے گا ۔ اب سیاح اسی دن دوپہر 3 بجے تک اپنی ٹکٹ بک کر سکتے ہیں ۔

محکمہ آثار قدیمہ نے پہلے ہی مہتاب باغ میں سیاحوں کے لئے سہولیات کو دستیاب کرا دی ہیں ، جس کے ذریعہ وہ مختلف کونوں سے رات کی روشنی میں تاج محل کا دیدار کر سکیں گے ۔

Loading...

Loading...