وادی کشمیر میں عیدالفطر انتہائی تزک و احتشام سے منائی گئی،بیشتر علیحدگی پسند لیڈر نظربند رہے

وادی کشمیر میں کل عیدالفطر کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔

Jul 19, 2015 02:08 PM IST | Updated on: Jul 19, 2015 02:10 PM IST
وادی کشمیر میں عیدالفطر انتہائی تزک و احتشام سے منائی گئی،بیشتر علیحدگی پسند لیڈر نظربند رہے

سری نگر۔ وادی کشمیر میں کل عیدالفطر کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔اس سلسلے میں وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدالفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑااجتماع شہر خاص میں واقع تاریخی عیدگاہ اور شہر آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نماز عید درگاہ حضرت بل میں ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے فوراً بعد دونوں ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے اور عید کی مبارکباد دی۔خطباء و علماء کرام نے اپنے خطابات میں عید الفطر کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاداور یکجہتی پر زور دیا۔

Loading...

Loading...