راجستھان : ایس پی سنگیتا کا تبادلہ ، پولیس ایسوسی ایشن نے دی تحریک کی دھمکی

چندی گڑھ: ہریانہ کے وزیر صحت انل وج کے ساتھ تنازع کے بعد فتح آباد ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ سنگیتا کالیا کا آج ٹرانسفر کر دیا گیا۔ اس کو لے کر وج کے خلاف اپوزیشن نے اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

Nov 28, 2015 07:06 PM IST | Updated on: Nov 28, 2015 07:06 PM IST
راجستھان : ایس پی سنگیتا کا تبادلہ ، پولیس ایسوسی ایشن نے دی تحریک کی دھمکی

چندی گڑھ: ہریانہ کے وزیر صحت انل وج کے ساتھ تنازع کے بعد فتح آباد ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ سنگیتا کالیا کا آج ٹرانسفر کر دیا گیا۔ اس کو لے کر وج کے خلاف اپوزیشن نے اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ریاستی حکومت نے سنگیتا کالیا کو ریزرو بٹالین مانیسر بھیج دیا ہے۔ اس درمیان ہریانہ پولیس ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر سنگیتا کالیا کے ساتھ زیادتی ہوئی تو وہ اس کے خلاف آندولن شروع کردیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع شکایت اور عوامی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں بحث و مباحثہ ہوجانے کے بعد انل وج نے پولیس افسر کو وہاں سے جانے کیلئے کہا تھا ، مگر سنگیتا نہیں گئیں ، جس کے بعد وزیر خود ہی میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ان کے درمیان بحث و مباحثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ حکومت نے کالیا کا فتح آباد پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں باضابطہ حکم جلد جاری کردیا جائے گا۔ وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے آج کرنال میں نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے کیس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور اس سے مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا۔

Loading...

ادھر اس واقعہ پر مختلف حلقوں سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ درج فہرست ذات قومی کمیشن کے صدر پی ایل پونيا نے وزیر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ اپوزیشن نے خاتون افسر پر وج کی طرف سے کئے گئے تبصرے کے لئے ان کی تنقید کی ہے۔

Loading...