کرواچوتھ : مہندی لگواؤ اور ایک کلو ارہر کی دال مفت پاؤ

غازی آباد : کروا چوتھ جیسا خواتین کا تہوار بھی اب مکمل طور كمرشيلائزڈ ہو چکا ہے۔ اس تہوار میں مہندی کی بھی اپنی ایک اہمیت ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے غازی آباد میں ایک مہندی لگانے والے نے ایک منفرد آفر دیا ہے۔

Oct 30, 2015 06:21 PM IST | Updated on: Oct 30, 2015 06:22 PM IST
کرواچوتھ : مہندی لگواؤ اور ایک کلو ارہر کی دال مفت پاؤ

غازی آباد : کروا چوتھ جیسا خواتین کا تہوار بھی اب مکمل طور كمرشيلائزڈ ہو چکا ہے۔ اس تہوار میں مہندی کی بھی اپنی ایک اہمیت ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے غازی آباد میں ایک مہندی لگانے والے نے ایک منفرد آفر دیا ہے۔

اس مہندی والے نے 2100 روپے والی مہندی لگوانے والی خواتین کو ایک کلو ارہر کی دال مفت دینے کا آفر دیا ہے ۔یعنی مطلب صاف ہے کہ حسن کے ساتھ کچن کی مہنگی دال بھی مفت۔ اس آفر کے بعد دوکان پر خواتین کی کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ خواتین اس پیشکش کے تئیں کافی خوش بھی نظر آئیں۔

دکاندار نے بتایا کہ عموما نوشادی شدہ خاتون كرواچوتھ پر 1500 سے 2000 روپے تک کی مہندی لگوا لیتی ہیں۔ ایسے میں اس مرتبہ مہندی لگوانے والی خواتین کو تحفے کی شکل میں ارہر کی دال مفت دی گئی۔ صبح سے رات آٹھ بجے تک 10 خواتین نے 2100 روپے والی مہندی لگوائی اور ایک کلو دال گھر لے گئیں۔

مہندی لگوانے والی ایک خاتون نے بتایا کہ كرواچوتھ پر ویسے بھی مہندی لگوانے کی قیمت دوگنی ہی ہوتی ہے۔ دونوں ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگوانے کے لیے عموما 1500 سے دو ہزار روپے لگ ہی جاتے ہیں۔ ایسے میں 160 سے 200 روپے کلو ملنے والی دال مفت میں ملے ، تو مہنگی مہندی لگوانے کا تجربہ بھی الگ ہی ہوتا ہے ۔

Loading...

Loading...