شرمناک: قبر سے نكال کر لڑکی کی لاش کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیا

میرٹھ : ہوس کی آگ میں انسان کس حد تک گر سکتا ہے اس کی مثال اتر پردیش کے غازی آباد میں دیکھنے کوملی ۔

Oct 23, 2015 06:38 PM IST | Updated on: Oct 23, 2015 06:38 PM IST
شرمناک: قبر سے نكال کر لڑکی کی لاش کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیا

میرٹھ : ہوس کی آگ میں انسان کس حد تک گر سکتا ہے اس کی مثال اتر پردیش کے غازی آباد میں دیکھنے کوملی ۔ یہاں تقریبا تین لوگوں نے ایک خاتون کی لاش کے ساتھ ایسی حرکت کی جسے سن کر شاید شیطان کو بھی شرم آ جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین لوگوں نے ایک 26 سال کی لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیا ۔

تلهٹا گاؤں کے اس واقعہ کا انکشاف دیہاتیوں نے کیا۔ دیہاتیوں نے لڑکی کی لاش کو قبر سے 20 فٹ دور پڑی ہوئی دیکھی تو فوری طور اہل خانہ اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

تلهٹا گاؤں کی اس خاتون کو پیر کو درد زہ ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن زچگی کے دوران بے انتہا درد ہونے سے خاتون کی موت ہو گئی ۔ جمعرات کو لڑکی کی لاش کو گاؤں کے ہی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی رات کو ہی درندوں نے قبر کھود کر لڑکی کی لاش کو باہر نکالا اور وہاں سے 20 فٹ دور لے جاکر اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیا۔

Loading...

اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے لڑکی کی لاش کو چار فٹ گہری قبر میں دفن کیا تھا۔ جمعہ کی صبح دیہاتیوں نے لڑکی کی لاش کو پوری طرح سے ننگی حالت میں پڑا ہوا دیکھا۔ اس کے بعد اہل خانہ اور پولیس کو وہاں بلایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تقریبا تین لوگوں نے مل کر اس واردات کو انجام دیا ہے۔

Loading...