ہندوستان میں عدم برداشت کا ماحول ہوتا تو عامر کی بیوی کرن نہیں ہوتیں

اعظم گڑھ : یوپی کے اعظم گڑھ کے علاقے میں لااینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کے خلاف سات دنوں کے دھرنے کو خطاب کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر لکشمی کانت واجپئی نے فلم اداکار عامر خان پر تیکھا حملہ بولا۔

Nov 25, 2015 09:16 PM IST | Updated on: Nov 25, 2015 09:17 PM IST
ہندوستان میں عدم برداشت کا ماحول ہوتا تو عامر کی بیوی کرن نہیں ہوتیں

اعظم گڑھ : یوپی کے اعظم گڑھ کے علاقے میں لااینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کے خلاف سات دنوں کے دھرنے کو خطاب کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر لکشمی کانت واجپئی نے فلم اداکار عامر خان پر تیکھا حملہ بولا۔

واجپئی نے کہا کہ اگر ہندوستان میں عدم برداشت کا ماحول ہوتا تو عامر کی بیوی کرن نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا جواب ملائم سنگھ کے پاس بھی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ اشاروں ہی اشاروں میں ملائم سنگھ نے عامر کی حمایت کی تھی۔

واجپئی نے عامر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح کے مرد ہیں ، جو ایک عورت کو آگے کر کے بات کر رہے ہیں ، جبکہ آپ وزیر اعظم سے براہ راست رابطے میں تھے۔ اگر آپ موزوں سطح پر بات اٹھاتے ، تو مناسب حل بھی نکل جاتا۔ واجپئی نے عامر خان کے بیان کو قوم کی توہین قرار دیا۔

ریاست میں قانون وانتظام کی خراب صورتحال اور اعظم گڑھ ضلع کے مہراج گنج تھانہ علاقہ میں وکیل کے قتل اور اس کے بعد تھانے کو نذر آتش کئے جانے کے معاملے میں پولیس کی طرف سے معصوم لوگوں کو پھنسائے جانے اور گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کو لے کر اعظم گڑھ ضلع کے رکشہ اسٹینڈ احاطے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے منعقد سات روزہ دھرنا مظاہرہ کے پہلے دن بی جے پی کارکنان نے شہر میں جلوس نکال کر مظاہرہ کیا۔

Loading...

دھرنے سے خطاب کرنے پہنچے بی جے پی کے ریاستی صدر واجپئی نے ریاستی حکومت پر بھی شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست افراتفری کی آگ میں جھلس رہاہی ہے، لیکن حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

Loading...