ہریانہ : بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر سیکرٹریٹ کے باتھ روم میں لٹکی ہوئی ملی

چندی گڑھ : ہریانہ حکومت کے سیکرٹریٹ میں حکام کی ایک ایسی کرتوت سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے کسی کا بھی سرشرم سے جھک جائے گا ۔

Jul 24, 2015 06:25 PM IST | Updated on: Jul 24, 2015 06:28 PM IST
ہریانہ : بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر سیکرٹریٹ کے باتھ روم میں لٹکی ہوئی ملی

چندی گڑھ :  ہریانہ حکومت کے سیکرٹریٹ میں حکام کی ایک ایسی کرتوت سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے کسی کا بھی سرشرم سے جھک جائے گا ۔  جی ہاں، یہاں پر باتھ روم میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور دو سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی تصاویر لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔

gandhi3

حالانکہ یہ کسی کی سازش اور لاپرواہی بھی ہو سکتی ہے لیکن سیکرٹریٹ کوئی اتنی چھوٹی بھی جگہ نہیں ہے جہاں اتنی بڑی لاپرواہی کو نظر انداز کیا جا سكے ۔  قانون کے مطابق عظیم ہستیوں کی تصاویر سرکاری آفسوں میں لگائی جا سکتی ہیں ،  لیکن جو نظارہ یہاں دیکھنے کو ملا ہے اس سے ہر کوئی حیران رہ گیا ۔

نیوز 18  کی ٹیم نے جب معاملے کی جانچ کی تو اس کے کیمرے میں ان تینوں کی تصاویر باتھ روم میں بےڈھنگے طریقے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں ۔ صاف دیکھا جا سکتا تھا  کہ کس طرح سے ان کی تصاویر کی توہین کی جا رہی تھی ۔

Loading...

gandhi2

اگرچہ جب یہ بات سیکرٹریٹ کے سینئر افسران تک پہنچی تو آنا فانا میں تصاویر ہٹا دی گئیں ۔  لوگوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے اس لئے ان لیڈروں کی توہین کی جا رہی ہے ۔  لیکن سوال اسی بات کا ہے کہ نظریہ بھلے ہی میل نہ کھاتا ہو لیکن اس طرح کی توہین مناسب ہے؟ فی الحال اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ریاست میں سیاسی ہنگامہ آرائی طے مانی جارہی ہے۔

Loading...