موہالی ٹیسٹ: ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 108رن سے ہرایا

موہالی۔ موہالی ٹیسٹ میں ہندستان نے جنوبی افریقہ کو 108 رن سے ہرا دیا۔

Nov 07, 2015 04:03 PM IST | Updated on: Nov 07, 2015 04:17 PM IST
موہالی ٹیسٹ: ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو  108رن سے ہرایا

موہالی۔ موہالی ٹیسٹ میں ہندستان نے جنوبی افریقہ کو 108 رن سے ہرا دیا۔ 218 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 109 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ آر اشون نے سب سے زیادہ 5 اور رویندر جڈیجہ نے 3 وکٹ حاصل کئے۔

ہندستان کی دوسری اننگز 200 رن پر سمٹنے کے بعد جنوبی افریقہ کے سامنے جیت کے لئے 218 رن کا ہدف تھا۔ لیکن اس کی دوسری اننگ کی شروعات ہی انتہائی خراب رہی۔ جنوبی افریقہ نے ورنن فلینڈر کو اوپننگ کے لئے بھیج کر چونکایا لیکن اس کا یہ داؤ کام نہیں آیا۔ رویندر جڈیجہ نے فلینڈر کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد آر اشون نے جنوبی افریقہ کو دوسرا جھٹکا دیتے ہوئے ڈو پلیسی کو 1 رن پر آؤٹ کر دیا۔ اسپن لیتی پچ پر افریقی بلے بازوں کا پھسلنا جاری رہا اور کپتان ہاشم آملہ بھی بغیر کھاتہ کھولے جڈیجہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سب سے بڑا جھٹکا ڈی ویلیئرس کے طور پر لگا جو امت مشرا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ وہیں ڈی ویلیئرس کے بعد جنوبی افریقہ کو پانچواں جھٹکا تب لگا جب ڈن ایلگرمحض 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جڈیجہ نے ڈیو ولاس کو آؤٹ کر جنوبی افریقہ کو چھٹا جھٹکا دیا۔ وان جل نے کچھ ٹک کر ضرور کھیلنے کی کوشش کی، لیکن 36 رن کے نجی اسکور پر اشون نے انہیں بھی آؤٹ کر دیا۔ جبکہ ہارمر کو جڈیجہ نے 11 رن پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد اشون نے ڈیل اسٹین کو بھی واپس پویلین بھیج دیا۔ آخری وکٹ جڈیجہ کے نام رہا جنہوں نے عمران طاہر کو پویلین بھیج کر ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔

Loading...

Loading...