ہریانہ کے وزیر صحت کا مطالبہ ، بنگال ٹائیگر کی جگہ گائے کو قومی جانور اعلان کیا جائے

چندی گڑھ : گایوں کو لے کر ملک بھر میں چل رہے سیاسی ہنگامہ کے درمیان ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے نئی بحث چھیڑنے والا ٹویٹ کیا ہے۔

Oct 08, 2015 12:17 AM IST | Updated on: Oct 08, 2015 12:17 AM IST
ہریانہ کے وزیر صحت کا مطالبہ ، بنگال ٹائیگر کی جگہ گائے کو قومی جانور اعلان کیا جائے

چندی گڑھ : گایوں کو لے کر ملک بھر میں چل رہے سیاسی ہنگامہ کے درمیان ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے نئی بحث چھیڑنے والا ٹویٹ کیا ہے۔ وج نے ٹویٹ کر کے بنگال ٹائیگر کی جگہ گائے کو قومی جانور اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انل وج نے کہا کہ آج ملک بھر میں گائے مافیا سرگرم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گائے کے تحفظ فراہم کرنے کی آج اشد ضرورت ہے۔ وج نے کہا کہ اس کے لئے جہاں بھی ضرورت ہو گی، وہ اپنی بات اٹھائیں گے۔ بہر حال وج کے اس مطالبے نے گائے کو لے کر اب ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Loading...

Loading...