الہ آباد کے قومی کتاب میلے میں غیر مسلموں میں تقسیم کیا جا رہا ہے اسلامی لٹریچر

الہ آباد: غیر مسلموں میں اسلام کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ان تک اسلام کا صحیح پیغام پہنچا نے کے لئے سماجی تنظیم ’’ ابن آدم سو سائٹی ‘‘نے نئی پہل کی ہے ۔الہ آباد میں چل رہے 10 روزہ قومی کتاب میلے میں ’’ ابن آدم سو سائٹی ‘‘نے غیر مسلموں تک ہندی اور انگریزی میں قر آن مجید مفت تقسیم کر نے کا کام شروع کیا ہے ۔

Dec 25, 2015 06:33 PM IST | Updated on: Dec 25, 2015 06:35 PM IST
الہ آباد کے قومی کتاب میلے میں غیر مسلموں میں تقسیم کیا جا رہا ہے اسلامی لٹریچر

الہ آباد: غیر مسلموں میں اسلام کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ان تک اسلام کا صحیح پیغام پہنچا نے کے لئے سماجی تنظیم ’’ ابن آدم سو سائٹی ‘‘نے نئی پہل کی ہے ۔الہ آباد میں چل رہے 10 روزہ قومی کتاب میلے میں ’’ ابن آدم سو سائٹی ‘‘نے غیر مسلموں تک ہندی اور انگریزی میں قر آن مجید مفت تقسیم کر نے کا کام شروع کیا ہے ۔

تنظیم کے اسٹال پر اسلام اور مسلمانوں سے متعلق مختلف نوعیت اور مختلف موضوعات پر سنجیدہ کتابیں دستیاب ہیں ۔سو سائٹی سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں غیر مسلم قر آن اور سیرت رسول کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ۔

سوسائٹی کا کہنا ہے کہ وہ غیر مسلموں میں دو سو سے زائد ہندی اور انگلش میں قر آن کے نسخے تقسیم کر چکی ہے ۔

Loading...

Loading...