ادیبوں کا ایوارڈ واپس کرنا سیاست سے متاثر: جگدمبیکا پال

سدھارتھ نگر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے ادیبوں کے ایوارڈ واپس کرنے کو سیاست سے متاثر بتاتے ہوئے کہا کہ ادیبوں کو اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کے ہر پہلو کو دنیا کے سامنے لانے کا پورا حق ہے لیکن ایوارڈ واپس کرنا مناسب نہیں ہے۔

Oct 20, 2015 02:04 PM IST | Updated on: Oct 20, 2015 02:06 PM IST
ادیبوں کا ایوارڈ واپس کرنا سیاست سے متاثر: جگدمبیکا پال

سدھارتھ نگر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے ادیبوں کے ایوارڈ واپس کرنے کو سیاست سے متاثر بتاتے ہوئے کہا کہ ادیبوں کو اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کے ہر پہلو کو دنیا کے سامنے لانے کا پورا حق ہے لیکن ایوارڈ واپس کرنا مناسب نہیں ہے۔

سدھارتھ نگرکے ڈومریا گنج پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ جگدمبیكا پال نے آج یہاں کہا کہ ادیبوں کو حکومت سے اگر کوئی شکایت ہے تو اس کا حل بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے ایوارڈ واپس کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

مسٹر پال نے الزام لگایا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو خیرات کی تقسیم میں اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں جبکہ صوبے میں بھوک کے دہانے پر پہنچ چکے گنا کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

Loading...

Loading...