الہ آباد میں جشن امرود : نمائش میں مشہور سرخ امرود لوگوں کی پہلی پسند

الہ آباد : امرود کو ماہر نباتات صحت کے لحاظ سے سیب سے بھی زیادہ فائدہ مند بتاتے ہیں۔ان کے مطابق اس میں فائبر اور آئرن کے علاوہ وٹامن ای ، بی اور سی کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ سردیوں میں اس کا روزانہ استعمال جہاں دل کے مریضوں کیلئے مفید ہے ، وہیں یہ پیٹ کے امراض، موٹاپے اور کھانسی کے لیے بھی سودمند ہے ۔

Jan 10, 2016 04:47 PM IST | Updated on: Jan 10, 2016 04:48 PM IST
الہ آباد میں جشن امرود :  نمائش میں مشہور سرخ امرود لوگوں کی پہلی پسند

الہ آباد : امرود کو ماہر نباتات صحت کے لحاظ سے سیب سے بھی زیادہ فائدہ مند بتاتے ہیں۔ان کے مطابق اس میں فائبر اور آئرن کے علاوہ وٹامن ای ، بی اور سی کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ سردیوں میں اس کا روزانہ استعمال جہاں دل کے مریضوں کیلئے مفید ہے ، وہیں یہ پیٹ کے امراض، موٹاپے اور کھانسی کے لیے بھی سودمند ہے ۔

اپنے منفرد ذائقے ،خوشبو اور رنگت کی وجہ سے الہ آباد کے امردو پوری دنیا میں مشہور ہیں ۔ یہاں کا اندر سے سرخ رنگ والا امرود عوام کی پہلی پسند ہے۔ موسم سرما میں یہاں سے یہ امرود لوگ اسی طرح تحفے میں بھیجتے ہیں، جس طرح گرمی میں آم بھیجے جاتے ہیں۔

لیکن الہ آبادی امرود کو مناسب بازار نہ ملنے کی وجہ سے کاشتکاروں کو مناسب فائدہ نہیں مل پارہا ہے ۔اسی کے پیش نظر کئی سماجی تنظیموں کی پہل پر الہ آباد میں ’’ جشن امرود ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

اس نمائش میں امردکی پچاس سے زیادہ اقسام پیش کی گئی ہیں ۔خاص طور سے الہ آباد میں پائے جانے والے سرخ امردوسب کی توجہ کا مرکز رہے ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ امرود کی اس قسم کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں ۔

Loading...

Loading...