لکشمی کانت واجپئی کار حادثہ میں زخمی ، اسپتال میں داخل

ہفتہ کی رات ہوئے ایک سڑک حادثہ میں بی جے پی ریاستی صدر لکشمی کانت واجپئی زخمی ہو گئے ہیں

Aug 23, 2015 12:30 AM IST | Updated on: Aug 23, 2015 12:30 AM IST
لکشمی کانت واجپئی کار حادثہ میں زخمی ، اسپتال میں داخل

میرٹھ :  ہفتہ کی رات ہوئے ایک سڑک حادثہ میں بی جے پی ریاستی صدر لکشمی کانت واجپئی زخمی ہو گئے ہیں ۔ میرٹھ میں میگھ دوت سنیما کے قریب ہوئے اس حادثے میں لکشمی کانت واجپئی کو چوٹیں آئی ہیں ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے کی وجہ سے ان کی کار پلٹ گئی ۔ ان کے ہاتھ ، پاؤں اور چہرے پر چوٹیں آنے کی خبر ہے ۔

فیس بک پر اپنے حادثہ کی خبر دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ میں ٹھیک ہوں ۔ بس ہلکی سی چوٹ کے چہرے اور کمر پر لگی ہے ۔ میرٹھ میں جس گاڑی میں میں تھا وہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی ۔ ٹی وی پر خبریں دیکھ کر خیر خواہ اور پارٹی کارکن کافی پریشان ہو رہے ہیں ۔

لہذا آپ سب کو میں دوبارہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹھیک ہوں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فکر کی کوئی بات بالکل نہیں ہے ۔ ایک دو دن میں آپ کے درمیان دوبارہ دوڑتا ہوا نظر آوں گا ۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com