ہم تو بات چیت کے لئے دہلی جا رہے ہیں، تو نظر بندی کیوں: ميرواعظ

حریت لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ہائی کمشنر کی دعوت پر دہلی ضرور جائیں گے ۔

Aug 20, 2015 08:38 PM IST | Updated on: Aug 20, 2015 08:38 PM IST
ہم تو بات چیت کے لئے دہلی جا رہے ہیں، تو نظر بندی  کیوں: ميرواعظ

سری نگر : حریت لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ہائی کمشنر کی دعوت پر دہلی ضرور جائیں گے ۔  میر واعظ نے کہا کہ ہم دہلی میں بات چیت میں مدد  کرنے جا رہے ہیں ۔ ساتھ ہی میر واعظ نے حکومت کی کشمیر پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے افسپا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ حریت رہنماؤں کی نظربندی کو لے کر بھی میر واعظ  نے حکومت پر جم کرتنقید کی ۔

آئی بی این 7  سے بات چیت میں میر واعظ نے تسلیم کیا کہ ہمیں صبح 8 بجے نظر بند کیا گیا تھا ۔  انہوں نے کہا کہ مہینے میں ہمیں 3-4 بار تو نظربند کر ہی دیا جاتا ہے ، ہمیں پتہ بھی نہیں ہوتا ۔  پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے دعوت پر میر واعظ نے کہا کہ 23 ​​اگست کو ہماری میٹنگ ہے اور اس کے بعد  ڈنر کا بھی پروگرام ہے ۔ مجھے پتہ نہیں کہ 3 دن پہلے کیوں نظر بند کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حریت کا فیصلہ ہے کہ ہم دہلی جائیں گے ۔ این ایس اے کی میٹنگ کے بعد یہ ڈنر ہونا ہے اور اس میں دہلی سے بھی تمام لوگ شرکت کریں گے ۔  ہم کیوں جا رہے ہیں یہ سمجھئے، ہم تو بات چیت کے عمل میں تعاون کرنے کیلئے جا رہے تھے، پھر نظر بند کیوں کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کل ہی مودی جی دبئی میں کہہ رہے تھے کہ اسے بات چیت کے ذریعہ حل کرنا ہے ، حریت بھی جب اس کے لئے راضی ہے تو ہمیں نظر بند کیوں کیا جا رہا ہے ۔ بات چیت اچھی پہل ہے ، ہم تو اس میں تعاون کرنے کیلئے ہی  دہلی جا رہے تھے، تو ہمیں نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے ۔ .

Loading...

جب مودی وزیر اعظم بنے اور نواز شریف دہلی آئے تو دونوں طرف سے یہ ایک اچھا اشارہ تھا ۔ ميرواعظ نے کہا کہ كشمري میں تقریبا 9 ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،  یہاں افسپا ہے تو اس کا جواب کون دے گا؟ اس قانون کو فوری طور پر ہٹایا جائے ۔ حقیقت یہ ہے کہ حریت سے بھی ہندوستان کی حکومت نے بات کی ہے، یہ سیاسی مسئلہ ہے ۔ الیکشن اگر مسئلے کا حل ہوتا تو اتنی ساری حکومتیں تو بن گئیں ، کیا مسئلہ کو کوئی حل نکلا ؟

پہلے کشمیر کو زندہ رہنے کا حق تو دے ، یہاں معصوموں کو گولی مار دی جاتی ہے ۔  یہاں کون سی ڈیموکریسی ہے، کیوں کشمیر کے جوان ملی ٹینسی کی طرف جا رہے ہیں ۔ میں آپ کو 10 ایسے لوگوں کے نام بتاوں گا ، جو پڑھے لکھے ہیں اور جنہوں نے بندوق اٹھائی ہے ۔

Loading...