فرقہ وارانہ ہم آہنگی: مسلم پڑوسی نے کرائی غریب ہندو لڑکی کی شادی

الہ آباد ۔ الٰہ آباد میں ہندو مسلم اتحاد کی ایک انوکھی مثال سامنے آئی ہے۔

Dec 30, 2015 02:56 PM IST | Updated on: Dec 30, 2015 02:56 PM IST
فرقہ وارانہ ہم آہنگی: مسلم پڑوسی نے کرائی غریب ہندو لڑکی کی شادی

الہ آباد ۔ الٰہ آباد میں  ہندو مسلم اتحاد کی ایک انوکھی مثال سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک مسلم پڑوسی نے غریب ہندو بیٹی کی شادی  اپنے خرچ سے کرائی ۔ ملک میں جاری عدم رواداری کی بحثوں کے درمیان الہ آباد مین قومی ایکتا اور روداری کی ایک انوکھی مثال پیش کی گئی ۔

یہاں کے مستقیم احمد  نام کے ایک شخص نے اپنے  غریب ہندو پڑوسی کی بیٹی کی شادی کا پورا خرچ اٹھا یا ۔ مستقیم احمد نے اپنے پڑوس میں رہنے والی پرملا دیوی کی بیٹی کی شادی کا نہ صرف پورا انتظام کرایا بلکہ اپنی طرف سے کنیا دان بھی کیا ۔ پرملا دیوی برسوں پہلے بیوہ ہو گئی تھیں اورا ن کی بیٹی کی شادی کے لئے پیسے نہیں تھے ۔ پرملا دیوی نے جب مستقیم احمد سے اپنی بیٹی کی شادی میں آ رہی مالی مشکلات کا ذکر کیا تو انہوں نے پوری شادی کے اخرا جات کی ذمہ داری اپنے اوپر لے لی ۔ محمد مستقیم نےلڑکی کی شادی پورے ہندو رسم و رواج کے ساتھ کرائی ۔اس  شادی کے چرچےپورے الہ آباد میں  ہو رہے ہیں۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com