غازی آباد ایس ایس پی کا فرمان، پولیس والے ایک دوسرے کو کہیں ٹھلا

میرٹھ : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی دہلی پولیس کو 'ٹھلا' کہنے کی مخالفت میں اب یوپی پولیس بھی آ گئی ہے ۔

Jul 21, 2015 06:49 PM IST | Updated on: Jul 21, 2015 06:50 PM IST
غازی آباد ایس ایس پی کا فرمان، پولیس والے ایک دوسرے کو کہیں ٹھلا

 میرٹھ :  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی دہلی پولیس کو 'ٹھلا' کہنے کی مخالفت میں اب یوپی پولیس بھی آ گئی ہے ۔ غازی آباد کے ایس ایس پی دھرمیندر سنگھ نے ایک فرمان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے تمام پولیس اہلکاروں کو کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو ٹھلا کہیں ۔  اس کے لئے ایس ایس پی دھرمیندر نے ایک سرکلر بھی جاری کیا ہے ۔  اس سرکلر میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سے کبیدہ خاطر  نہ ہوں اور اس کو اپنی طاقت بنائیں ۔  ٹھلا لفظ سے گریز نہ کریں، بول چال میں ایک دوسرے کو ٹھلا کہہ کر مخاطب کریں، یہی ہمارا احتجاج ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ایک ہندی چینل کو انٹرویو کے دوران کیجریوال نے پولیس اہلکاروں کو 'ٹھلا' کہا تھا، جس کی  دہلی کے پولیس کمشنر سمیت کئی پولیس افسروں نے مخالفت کی تھی ۔  غازی آباد ایس ایس پی آفس سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کیجریوال کے اس بیان سے دہلی این سی آر کے پولیس اہلکاروں کا حوصلہ کم ہو رہا ہے ۔  ایسے میں یہی اس کی مخالفت کا طریقہ ہے ۔

Loading...

Loading...