الہ آباد یونیورسٹی کو ڈیڑھ سال کے بعد ملا وائس چانسلر ، پرو فیسر رتن لال ہانگلو نے سنبھالا وی سی کا عہدہ

الہ آباد : مشرق کا آکسفورڈ کہی جانے والی الہ آباد یونیورسٹی کو آج اپنا نیا وائس چانسلر مل گیا ہے ۔مشہور ماہر تعلیم پروفیسر رتن لال ہانگلو نے الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا قلمداں سنبھال لیا ہے ۔تقریباً ڈیڑھ برس تک وائس چانسلر کا عہدہ خالی تھا ۔

Dec 31, 2015 11:15 PM IST | Updated on: Dec 31, 2015 11:15 PM IST
الہ آباد یونیورسٹی کو ڈیڑھ سال کے بعد ملا وائس چانسلر ، پرو فیسر رتن لال ہانگلو نے سنبھالا وی سی کا عہدہ

الہ آباد : مشرق کا آکسفورڈ کہی جانے والی الہ آباد یونیورسٹی کو آج اپنا نیا وائس چانسلر مل گیا ہے ۔مشہور ماہر تعلیم پروفیسر رتن لال ہانگلو نے الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا قلمداں سنبھال لیا ہے ۔تقریباً ڈیڑھ برس تک وائس چانسلر کا عہدہ خالی تھا ۔

اس موقع پروفیسر رتن لال ہانگلو نے الہ آباد یونیورسٹی کی شا ندار ماضی کو از سر نو بحال کرنے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔پروفیسر رتن لال ہانگلو کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو از سر نو منظم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں کہا کہ وہ یونیورسٹی کی سیاست سے الگ رہ کر کام کریں گے ۔ پروفیسر ہانگلو نے کہا کہ ان کوئی سیاسی پس منظر نہیں رہا ہے ۔انہوں نے کہا وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے نمائندے نہیں ہیں ، بلکہ وہ صرف ایک ٹیچر ہیں ۔

Loading...

Loading...