امرناتھ یاترا پھر سے شروع، ڈیڑھ لاکھ عقیدتمندوں نے کئے درشن

جنوبی کشمیر میں تیز بارش کی وجہ سے بالتال اور ننوان۔ پہلگام شاہراہ پر پھسلن ہو جانے کے بعد کل منسوخ کی گئی امرناتھ یاترا آج پھر سے شروع ہو گئی اور اب تک ڈیڑھ لاکھ عقیدت مند برفانی شولنگ کے درشن کر چکے ہیں ۔

Jul 13, 2015 03:33 PM IST | Updated on: Jul 13, 2015 03:35 PM IST
امرناتھ یاترا پھر سے شروع، ڈیڑھ لاکھ عقیدتمندوں نے کئے درشن

جنوبی کشمیر میں تیز بارش کی وجہ سے بالتال اور ننوان۔ پہلگام شاہراہ پر پھسلن ہو جانے کے بعد کل منسوخ کی گئی امرناتھ یاترا آج پھر سے شروع ہو گئی اور اب تک ڈیڑھ لاکھ عقیدت مند برفانی شولنگ کے درشن کر چکے ہیں ۔ یاترا کنٹرول روم کے ایک افسر نے يواین کو بتایا کہ موسم میں بہتری کے بعد بالتال اور ننوان۔ پہلگام دونوں کے کیمپوں سے آج 10 ہزار سے زیادہ عقیدت مند آگے کی جانب روانہ ہوئے۔ اس جتھے میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سادھو بھی شامل ہیں۔ بالتال سے آج 8،563 اور ننوان پہلگام سے 3،193 عقیدت مندوں کا بڑا جتھہ روانہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو جولائی سے شروع ہوئی 59 دنوں کی اس یاترا میں اب تک ڈیڑھ لاکھ عقیدت مند بابا برفانی کے درشن کر چکے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ کل دن بھر بارش ہونے کی وجہ سے تمام راستوں سے امرناتھ یاترا روک دی گئی تھی لیکن 11 جولائی کو درشن کے لئے گپھا پہنچے 1660 عقیدت مندوں نے کل برفانی شولنگ کے درشن کئے۔ درشن کے بعد عقیدت مندوں نے اپنی منزل کی طرف واپس لوٹنا بھی شروع کر دیا ہے۔

Loading...

Loading...