وزیر اعظم نے چنڈی گڑھ میں بین الاقوامی ٹرمنل کا افتتاح کیا

چنڈی گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج موہالی میں چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کے بین الاقوامی ٹرمنل کا افتتاح کیا۔

Sep 11, 2015 11:28 AM IST | Updated on: Sep 11, 2015 11:28 AM IST
وزیر اعظم نے چنڈی گڑھ میں بین الاقوامی ٹرمنل کا افتتاح کیا

چنڈی گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج موہالی میں چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کے بین الاقوامی ٹرمنل کا افتتاح کیا۔پنجاب اور ہریانہ کے گورنر کپتان سنگھ سولنکی، پنجاب کے وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر، چنڈی گڑھ کی ممبر پارلیمنٹ کرن کھیر اور کئی سینئر ممبران پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کے یہاں پہنچنے پر ان کا خیرمقدم کیا۔

نئے ٹرمنل کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی) میں تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ مہمان خصوصی ہوں گے۔کُل 500 کروڑ روپئے کی لاگت سے 305 ایکڑ میں بنائے گئے جدید ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے شروع ہونے سے پنجاب اور ہریانہ کے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ اس ٹرمنل میں روزانہ 1600 مسافروں کی آمد و رفت کا بندوبست ہے۔

ہوائی اڈے کا دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل 3 کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں داخلی دروازہ نچلی منزل پر اور روانگی کا دروازہ پہلی منزل پر بنایا گیا ہے۔مسٹر مودی کے استقبال کیلئے شہر کے تمام اہم چوراہوں پر ان کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ وہ سیکٹر 25 میں ایک بڑی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔

Loading...

Loading...