کٹھمنڈو تک ریل خدمات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے حکومت: پربھو

سدھارتھ نگر۔ ہندوستان کی حکومت نیپال کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو تک ریل سروس کی توسیع پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

Nov 23, 2015 09:42 AM IST | Updated on: Nov 23, 2015 09:43 AM IST
کٹھمنڈو تک ریل خدمات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے حکومت: پربھو

سدھارتھ نگر۔  ہندوستان کی حکومت نیپال کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو تک ریل سروس کی توسیع پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے کل یہاں کہا کہ سدھارتھ نگر کے بڈھني سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو تک ریل سروس کے لئے ریل کی وزارت وزارت خارجہ سے رابطہ کریگی اور وہ اس معاملے میں جلد ہی مثبت فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اگلے دس سالوں میں ہندستانی ریل دنیا کی سب سے بہترین ریل سروس ہوگی۔  اتر پردیش کے سدھارتھ نگرضلع کے بڈھني ریلوے اسٹیشن پر کل شام 107 کلومیٹر طویل بڈھني ۔گونڈا ریل سیکٹر کے گیج تبدیلی کے افتتاح اور ریل سروس شروع کرنے کے موقع پر منعقد ہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پربھو نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں ریلوے خدمات کی توسیع پر ساڑھے آٹھ لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

Loading...

Loading...