حکومت پنجاب کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کو تیار: بادل

پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے لوگوں سے افواہوں سے محتاط رہنے کا اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں پوری طرح امن چین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم ہے اور حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح اہل ہے۔

Aug 02, 2015 10:19 PM IST | Updated on: Aug 02, 2015 10:21 PM IST
حکومت پنجاب کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کو تیار: بادل

کھرڑ۔ پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے لوگوں سے افواہوں سے محتاط رہنے کا اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں پوری طرح امن چین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم ہے اور حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح اہل ہے۔

مسٹر بادل نے آج یہاں مسٹر مان سنگھ منهیڈا کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ریاست میں ہونے والی ہر سرگرمی پر حکومت کی پوری نظر ہے۔ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہونے نہیں دیا جائے گا اور اگر غیر سماجی عناصر نے کسی طرح کی کاروائی کی کوشش کی تو انہیں اس میں ناکام کر دیا جائے گا۔خواہ کچھ بھی ہو پنجاب میں امن قائم رکھنا حکومت کا پہلا فریضہ ہے۔

Loading...

دينانگر میں ہوئے دہشت گردانہ واقعہ کے دوبارہ ہونے کے خدشے سے متعلق سوال پر مسٹر بادل نے کہا کہ ایسے واقعات دوبارہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لوگوں کو ایسی افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔ اس سے قبل انہوں نے مسٹر منهیڈا کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد کہا کہ کانگریس اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے آئے دن بیان بازی کرکے غریبوں اور دلتوں  کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس نے اب تک غریبوں کے لئے کچھ نہیں کیا تو آگے کیا بھروسہ۔ کانگریس نے تو ان لوگوں کے ووٹ بینک پر نظر رکھتے ہوئے اپنے مفاد کے لئے سیاست کی اور یہ لوگ آج تک غربت کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی روح کا احترام کرتے ہوئے اکالی حکومت نے معاشرے کے دبے کچلے اور غریب لوگوں کے عروج کے لیے کام کیا ہے۔ آٹا دال اسکیم ، شگن اسکیم اور دیگر فلاحی اسکیمیں نافذ کی ہیں۔

Loading...