سائنا نہوال پھر بنیں نمبر ون کھلاڑی ، انڈورسمنٹ میں بھی بنیں سب سے زیادہ مہنگی کھلاڑی

بیڈمنٹن سپر اسٹار سائنا نہوال نے باکسنگ اسٹار میری کام اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو انڈورسمنٹ کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے

Aug 21, 2015 11:37 AM IST | Updated on: Aug 21, 2015 11:38 AM IST
سائنا نہوال پھر بنیں نمبر ون کھلاڑی ، انڈورسمنٹ میں بھی بنیں سب سے زیادہ مہنگی کھلاڑی

چندی گڑھ :  بیڈمنٹن سپر اسٹار سائنا نہوال نے باکسنگ اسٹار میری کام اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو انڈورسمنٹ کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ وہ ہندوستانی کھیلوں میں سب سے بڑی ڈیل سائن کرنے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں ۔

وہیں سائنا نہوال ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کراری شکست کے باوجود نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئی ہیں ۔ بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی کے مطابق سائنا نہوال نے کیرولن مارین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

سائنا نہوال نے جمعرات کو آئی او ایس اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ دو سال کے لئے 25 کروڑ روپے کی ڈیل پر دستخط کئے ۔ اتنا ہی نہیں ڈیل کے معاملے میں انہوں نے کرکٹر سریش رینا کو بھی  پیچھے چھوڑ دیا ۔ رینا نے حال ہی میں آئی او ایس کمپنی کے ساتھ تین سال کے لئے 35 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے جبکہ سائنا کو دو سال کے لئے 25 کروڑ روپے ملیں گے ، جو سالانہ کے حساب سے 12.50 کروڑ روپے ہے ۔

اولمپک کی کامیابی کے بعد میری کوم کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوا تھا اور اب انڈورسمنٹ سے انہیں سالانہ تقریبا چھ کروڑ روپے کی انکم ہو رہی ہے ۔  وہیں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کمائی انڈورسمنٹ سے اوسطا سالانہ 5-7 کروڑ روپے کے درمیان ہے ۔

Loading...

ایک اندازے کے مطابق کرکٹ ستارے سچن تندولکر، مہندر سنگھ دھونی اور ویراٹ کوہلی کے بعد ان کی یہ ڈیل سب سے بڑی ہے ۔

سائنا بنیں نمبر ون کھلاڑی

جكارتہ میں انڈونیشیا ورلڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب جیتنے کے باوجود ڈیفینڈنگ چمپئن کیرولن مارین کو کوئی بھی پوائنٹ نہیں ملا ۔ مارین کا مجموعی پوائنٹ 80612 ہی رہا  ۔ وہیں دوسری طرف سائنا نہوال ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں گزشتہ سال کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ پائی تھیں جبکہ اس مرتبہ فائنل تک پہنچنے سے انہیں کل 3600 پوائنٹس کا فائدہ ہوا اور ان کے اب 82792 پوائنٹس  ہو گئے ۔

سائنا نہوال دوسری مرتبہ نمبر ون کھلاڑی بنی ہیں ۔ اس سے پہلے 2 اپریل  2015 کو سائنا پہلی مرتبہ ورلڈ نمبر ون بنی تھیں ۔ اس وقت سائنا پانچ ہفتے تک نمبر ون بنی رہی تھیں، لیکن اس مرتبہ سائنا اور مارین کے پوائنٹس میں کافی بڑا فرق ہے، لہذا وہ زیادہ طویل مدت تک نمبر ون بنی رہیں گی ۔

Loading...