الہ آباد میں شیعہ تنظیموں کا سعودی حکومت کے خلاف زبر دست احتجاج

الہ آباد : سعودی عرب میں شیخ باقر النمرسمیت 47 افراد کو پھانسی دئے جانے کے خلاف ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں الہ آباد میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حق اور باطل کی لڑائی ہے۔ کسی کی آواز کو پرتشدد طریقے سے دبانا غیر اسلامی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی بھی ہے۔

Jan 09, 2016 11:25 PM IST | Updated on: Jan 09, 2016 11:25 PM IST
الہ آباد میں شیعہ تنظیموں کا سعودی حکومت کے خلاف زبر دست احتجاج

الہ آباد : سعودی عرب میں شیخ باقر النمرسمیت 47 افراد کو پھانسی دئے جانے کے خلاف ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں الہ آباد میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حق اور باطل کی لڑائی ہے۔ کسی کی آواز کو پرتشدد طریقے سے دبانا غیر اسلامی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی بھی ہے۔

الہ آباد میں شیعہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں نے زبردست مظاہرہ کیا۔ شہر کے چوک  پر ہونے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔

خیال رہے کہ احتجاجی جلسے کی اجازت پولیس نے دینے سے انکار کر دیا تھا ، لیکن شیعہ فرقے کی طرف سے دباؤ بنائے جانے کے بعد مقامی انتظامیہ نے جلوس نکالنے کی اجازت دیدی ۔احتجاجی مظاہرے کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔اس دوران جلوس میں شامل لوگوں نے سزائے موت پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

Loading...

Loading...