سیروگیسی معاملہ پرسپریم کورٹ نے سالسٹر جنرل کو لگائی پھٹکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سیروگیسی(رحم مستعار) کے ’کاروبار‘ کے معاملے میں حکومت کے حلف نامے کی باتیں عدالت تک پہنچنے سے قبل میڈیا میں لیک ہوجانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت کو آج آڑے ہاتھوں لیا۔ سالسٹر جنر ل رنجیت کمار عدالت کی ناراضگی کا نشانہ بنے۔

Oct 28, 2015 05:36 PM IST | Updated on: Oct 28, 2015 05:36 PM IST
سیروگیسی معاملہ  پرسپریم کورٹ نے سالسٹر جنرل کو لگائی پھٹکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سیروگیسی(رحم مستعار) کے ’کاروبار‘ کے معاملے میں حکومت کے حلف نامے کی باتیں عدالت تک پہنچنے سے قبل میڈیا میں لیک ہوجانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت کو آج آڑے ہاتھوں لیا۔ سالسٹر جنر ل رنجیت کمار عدالت کی ناراضگی کا نشانہ بنے۔

عدالت کی پھٹکار کے کے بعد مسٹر کمار کے معافی مانگنے کے باوجود عدالت کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے کہا کہ یہ حکومت کے خطاکار ذہن کا نتیجہ ہے۔ جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کے سامنے حکومت نے آج حلف نامہ پیش کیا لیکن عدالت نے اس حلف نامے کی باتیں میڈیا کے ایک حصے میں لیک ہوجانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔

عدالت نے کہا کہ ہم میڈیا سے باتیں کرنے کے لئے منع نہیں کررہے ہیں لیکن حکومت سیروگیسی پر کیا دلیل دے گی یہ عدالت میں بتانے سے قبل عدالت میں کیسے شائع ہوگیا؟ یہ سب آپ کی خطاوار ذہن کا نتیجہ ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لئے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور حکومت سے ایک اور حلف نامہ دائر کرنے کے لئے کہا ہے۔

خیال رہے کہ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ غیر ملکی لوگوں کو سیروگیسی کی اجازت نہیں ملے ، اسی معاملے میں اس کی دلیل عدالت سے قبل ایک انگریزی اخبار نے شائع کردی تھی۔

Loading...

Loading...