کپواڑہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید ، 2 زخمی

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے نزدیک فوجی گشتی پارٹی پر دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

Aug 09, 2015 12:59 PM IST | Updated on: Aug 09, 2015 12:59 PM IST
کپواڑہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ  ،  ایک جوان شہید ، 2 زخمی

سری نگر : جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے نزدیک فوجی گشتی پارٹی پر دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل این این جوشی نے آج بتایا کہ تنگدھر سیکٹر میں سات اور آٹھ اگست کی نصف شب کو پانچ سے چھ دہشت گرد سرحد پار کرکے اس جانب گھس آئے جس کے بعد ایل او سی پر تعینات جوانوں نے انہیں خودسپردگی کرنے کیلئے کہا۔

دہشت گردوں نے جوانوں کی بات نہ مانتے ہوئے جدیدترین اسلحوں سے ان پر اندھادھند گولیاں چلانی شروع کردیں جس سے رائفل مین بشیر احمد موقع پر ہی ہلاک اور حولدار راجندر سنگھ اور لانش نائک کے رام زخمی ہوگئے جنہیں 15 ویں کور کے ہیڈکوارٹر میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اندھیرا ہونے کے سبب کل دہشت گردوں کی تلاشی روک دی گئی تھی لیکن آج علی الصبح پاسا کے جنگلات میں دہشت گردوں کو تلاش کرنے کی مہم تیز کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطراف کے کیمپوں سے فوجیوں کو جائے وقوع پر بھیج کر ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے۔ اس فائرنگ میں فوج کا ایک کھوجی کتا بھی مارا گیا۔

Loading...

Loading...